فہرست
مصر میں حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا.
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مصر کی لبرل فوج نے 30 جون 2012 ملک میں ہونے والے پہلے آزادانہ، اور شفاف عام انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے پہلے اسلام پسند صدر محمد مرسی کو برطرف کرکے ملک میں مارشل لاء نافذ کرنے کے عمل کا آغاز کرتے ہوئے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر قبضہ کر لیا ہے۔
مصر کی فوج نے ملک کے مستقبل کے لیے تیار کر دہ منصوبے کا لبرل میڈیا کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک کے موجودہ پارلیمان کو تحلیل کر دی جائے گی اور ملک میں نئے صدارتی انتخابات کرائے جائیں گے۔ فوجی منصوبے کے تحت ملک کے نئے اسلامی دفعات پر مشتعمل آئین کو بھی فوری طور پر معطل کر دیا جائے گا۔
پوری دینا کے ’’جمہوریت پسند‘‘ ممالک اور تنظیموں نے مصر کی اسلام پسند حکومت کی غیر آئینی اور غیر قانونی برطرفی برطرفی کے عمل پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔