مستنصرحسین تارڑ کی کتاب“چک چک“سےانتخاب

یہ شکل سےحلال لگتا ہے

Chik Chuk : Mustansar Hussain Tarar Books

میں اس وقت پندرہ‘سولہ برس کا تھا اور پہلی مرتبہ ولایت جا رہا تھا جہاز میں میری برابر کی نشست پرایک مولانا براجمان تھے‘وہ خاصے معصوم تھے میں نے دریافت کیا کیوں چچاجان آپ کس سلسے میں انگلستان جارہے ہیں تو کہنے لگے
“بیٹا میں کافروں کو مسلمان کرنے جارہا ہوں ”
میں نے پوچھا
“آپ کو انگریزی آتی ہے ؟”
کہنےلگےِ”نہیں آتی‘جس کو مسلمان ہونا ہوگا”اسے خودبخود میری زبان سمجھ آجائے گی ”
ہم کراچی سے طہران”قاہرہ، ایتھنز رکتے روم پہنچے‘ایئرلائن کی طرف سےاعلان کیاگیا کہ مسافر حضرات ایئرپورٹ کے ریستوران میں اپنی مرضی کا کھانا تناول فرمائیں‘بل کمپنی کے ذمہ ہوگا ریستوران میں بیٹھے تو میں نے ایک چکن روسٹ کا آرڈر دیا
“مولانا! آپ کیاکھائیں گے ؟”میں نے اپنے ہم سفرچچاجان سے پوچھا تو انہوں نے کہا

پڑھناجاری رکھئے۔۔۔