فہرست
مسئلہ سیاچن …. کب …. کیسے … مستند تفصیلی ریکارڈ
سیاچن گلیشئر پر قبضے کا فیصلہ اندرا گاندھی نے کیا تھا. 1948 میں کشمیر میں جنگ بندی کے بعد 1978 تک سیاچن کا علاقہ پاکستان کا حصہ تسلیم کیا جاتا رہا. 1982 میں بھارتی وزیراعظم نے باقاعدہ کنٹرول کیلئے منصوبہ بندی کی 1983 میں پاکستانی کمانڈوز نے علاقے میں بھارتی فوج کی موجودگی کی تصدیق کی. بلافونڈلا کے مقام پہ آمنا سامنا ہونے پر دشمن بھاگ اٹھا تھا.
فلک بوس پہاڑوں اور حسین و جمیل وادیوں کا گہوارہ، جہاں قدرت کی رعنائیاں پوری آن بان سے جلوہ فکن ہوتی ہیں، پاکستان کے انتہائی شمال میں شمالی علاقہ جات کے نام سے موسوم ہے، یہ علاقہ بلندوبالا پہاڑی سلسلوں کو اپنے فراخ دامن میں سمیٹے بامِ دنیا سے قریب تر ہے. دنیا کے تین مشہور ترین پہاڑی سلسلے قراقرم، ہندوکش اور ہمالیہ، قرن ہا قرن سے سینہ تانے اپنی بلندیوں پر نازاں زمین کے کھونٹے سے بندھے اسی علاقے میں کھڑے ہیں.