فہرست
شروع اللہ کے نام سے جو بہت ہی مہربان اور رحم کرنے والا ہے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ،
ایک بھائی نے کِسی محمد شیخ نامی صاحب کا ، مفتی عبدالباقی صاحب کے ساتھ کوئی مناظرہ سُنا ، اور اُس میں محمد شیخ صاحب کی ایسی باتیں مجھے ارسال کی جن پر بحث ہوئی اور اُن صاحب کو اُن کی غلطی واضح کرنے والا کوئی مُناسب جواب نہ دیا جا سکا ،
مجھے یہ باتیں بھیجنے والے بھائی نے اُس مناظرے یا مباحثے کے دورانیہ کے مُطابق اُن باتوں کا وقت بھی ساتھ لکھ دیا ہے ، تا کہ اگر کوئی بھائی وہ مناظرہ دیکھ سن کر اُن باتوں تک پہنچنا چاہے تو اُسے آسانی رہے ، اِن شاء اللہ ۔
سب سے پہلے تو یہ ویڈیو سنئے اور اس کے بعد ان باتوں کے مفصل جوابات پڑھئے جو شیخ محمد صاحب نے اپنی ذاتی قرآن فہمی کے تحت الجھا دیئے تھے۔
https://www.youtube.com/watch?v=_zRC8MACvFE