فہرست
ماں کے قدموں سے شفایابی
چند سال قبل میں اپنی والدہ صاحبہ کو جو کہ راجن پو ر میں بیما ر تھیں دیکھنے کے لیے جایا کر تا تھا ۔ ایک جمعہ کے دِ ن میں نے والدہ صاحبہ کی خدمت میں حاضری دی ، واپسی پر دعا کی درخوا ست کی جو انہو ں نے قبول فرمائی اور بڑی دعائیں دیں ۔ واپسی پر دریا ئے سندھ پا ر کرنے کے بعد ایک بہت بڑی گہری نہر جو تقریباً 20 فٹ گہری اور 30 فٹ چوڑی پانی سے لبالب بھری ہوئی بہہ رہی تھی۔ جمعہ کی نماز کا وقت ہو چکا تھا۔ گاڑی کھڑی کر کے ڈرائیور تو وضو کر کے نماز میں شریک ہوگیا ۔ میں نے استنجاء کیا اور نہر کے کنارے بیٹھ کر وضو کر رہا تھا کہ اچانک نہر کا کنا رہ جو شائد نیچے سے پانی نے کھوکھلا کر دیا تھا، پانی میں گرا اور میں نہر کے اندر گرگیا ۔ ایک دو ڈبکیاں آئیں اور میں نہر کے وسط میں پہنچ گیا کیو نکہ میں تیرنا نہیں جا نتا تھا اس لیے ڈ بکیا ں آنی شروع ہوئیں اور سر چکرانے لگا ۔ میں نے ایک ہا تھ دیکھا جس نے مجھے پکڑ ا اور نہر کے درمیان سے گھسیٹ کر نہر کے کنارے کھڑا کر دیا