فہرست
ممبئی کی مافیا کوئینز
مافیا کوئینز معروف بھارتی صحافی ایس حسین زیدی کی دوسری بیسٹ سیلر کتاب ہے جسکی تحقیق و تحریر میں جین ہاجز نے انکی معاونت کی ہے۔بمبئی کے رہائشی آج بھی داؤد ابراہیم ، کریم لالہ ، حاجی مستان اور واردا ارجن ، مود الیار کے ناموں سے اچھی طرح واقف ہیں ۔ جنکے بارے میں حسین زیدی نے “ڈھونگری سے دبئی “ میں چشم کشا انکشاف کیے ہیں ۔اسی کاوش کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے مصنف نے “ مافیا کوئینز “ تحریر کی ہے ۔زیر نظر کتاب انڈر ولڈ مافیا میں خواتین کے کردار پر لکھی گئی منفرد کتاب ہے۔انڈر ولڈ اصلا مردوں کی دنیا ہے لیکن اس دنیا میں صنف نازک کا آنا کیسے ممکن ہوا اس بات پر“ مافیا کوئینز “کی کہانیاں خاطر خواہ روشنی ڈالتی ہیں۔
انڈر ولڈ میں داؤد ابراہیم یا وادارجن بننا اتنی بڑی بات نا تھی لیکن اس دنیا میں جینا بائی ، دار والی للن بھابھی اور گنگو بائی جیسے کرداروں کا موجود ہونا ایک غیر معمولی بات ہے ۔
اسمگلنگ ، دہشتگردی اور منشیات کی ا س بھیانک دنیا میں ان خواتین نے کیسے قدم رکھا اسکی چشم کشا رپورٹیں “ مافیا کوئینز “ کے توسط سے ہمیں پڑھنے کو ملتی ہیں “مافیا کوئینز “ اور “ڈھونگری سے دبئی “ ایک دوسرے سے لازم و ملزوم تصانیف ہیں ۔“ڈھونگری سے دبئی “ پڑھنے کے بعد “ مافیا کوئینز “ کے مطالعے سے اس بات کا پوری طرح اندازہ ہونے لگتا ہے کہ بمبئی انڈر ولڈ کن مرحلوں سے گزر کر آج یہاںتک پہنچی ہے ۔اردونامہ کے قارئین کے لئے “ مافیا کوئینز “ پیش خدمت ہے ۔
پڑھناجاری رکھئے…