فہرست
لیبیا:میزائل حملے اور بمباری، قذافی’طویل جنگ کیلیے تیار
مغربی اتحادی افواج کی جانب سے لیبیا میں حکومتی اور فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کرنل قذافی نے کہا ہے کہ لیبیا ’ایک طویل جنگ‘ لڑےگا۔
امریکی محکمۂ دفاع کے مطابق سو سے زائد میزائل حملوں کے بعد اتوار کو امریکی جنگی طیاروں نے کرنل قذافی کی زمینی افواج اور فضائی دفاع کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔اتحادی افواج نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت لییبا کے اوپر نو فلائی زون قائم کرنے اور لیبیا کے عوام کے تحفظ کے لیے ’زمینی فوج کے استعمال کے سوا ہر ممکن اقدامات‘ کی منظوری کے بعد سنیچر کی رات سے یہ کارروائی شروع کی تھی۔
امریکی فوج کے سب سے سینیئر افسر ایڈمرل مائیک مولن کا کہنا ہے لیبیا پر ’نو فلائی زون‘ کے قیام کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ گزشتہ رات کی کارروائی کے بعد اتحادی فوجی حکام نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے کہ بمباری کے بعد بن غازی کے نزدیک تباہ شدہ فوجی گاڑیوں کے پاس چودہ لاشیں دیکھی گئیں۔ لیبیائی ٹی وی کے مطابق حملوں میں اڑتالیس افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو لوگ زخمی ہوئے ہیں لیکن ان ہلاکتوں کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
پڑھناجاری رکھئے۔۔۔