فلپائن میں لڑائی والے مرغ نے حملہ کر کے ایک پولیس آفیسر کو ہلاک کردیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلپائن پولیس نے ایک ایسی جگہ پر چھاپا مارا جہاں پر مرغوں کی غیر قانونی لڑائی کروائی جا رہی تھی۔
ترجمان کے مطابق جب پولیس پارٹی نے اس غیر قانونی کھیل کو رکوانے کے لئے چھاپا مارا تو وہاں پر موجود ایک لڑائی والے مرغ نے پولیس آفیسر پر حملہ کردیا، اس حملے میں پولیس آفیسر شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی پولیس آفیسر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا یا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق لڑائی والے مرغے کے پنجوں کے ساتھ تیز دھار بلیڈ موجود تھا جس کی وجہ سے پولیس آفیسر کو شدید گھاؤ آئے اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
بی بی سی کے مطابق فلپائن میں مرغوں کی لڑائی میں ان کے پنجوں پر بلیڈ باندھنا ایک عام بات ہے۔