فہرست
لاپتہ جہاز ایم وی کیلاش پر منشیات لے جانے کے شواہد ملے تھے
عملہ اس معاملے سے لاعلم تھا. نارکوٹکس اور ایف آئی اے سمیت غیر ملکی ادارے بھی اسی پہلو پر تفتیش کرتے رہے، جہاز سے متعلق تحقیقاتی رپورٹس دبا دی گئیں. تئیس برس پہلے غائب ہونے والے جہاز پر خصوصی رپورٹ، متعلقہ اداروں نے تعاون نہیں کیا، اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ جہازڈوبنے کے ثبوت نہیں ملے. معاملہ کچھ اور ہے، ایف آئی اے کے سابق انسپکٹر صلاح الدین ابڑو کی گفتگو.
یہ جون 1988 کی ایک دوپہر تھی، موسم گرما اپنے عروج پر تھا، اسکول کی چھٹیاں ہو چکی تھیں،
مرچنٹ نیوی کے کپٹن محبت خان خود بھی اگرچہ چھٹیوں پر تھے لیکن ان کی شپنگ کمپنی کی جانب سے پیغام آیا کہ مال بردار جہاز "ایم وی کیلاش” کو کینیا کی بندرگاہ ممباسا لے کر جانا ہے، اور یہ کہ آپ ہمارے قابلِ اعتماد آفسیر ہیں لہذا ہم کسی اور کو جہاز پر نہیں بھیج سکتے. بادل نخواستہ کپٹن محبت خان کو ہامی بھرنی پڑی حالانکہ ان کا موڈ کچھ دن مزید آرام کرنے کا تھا. ان کے والدین حج پر جانے کی تیاریاں کر رہے تھے، انہوں نے اپنی اہلیہ پروین ناہید کو کہا کہ چونکہ ابا، امی حج پر جا رہے ہیں اور میں بھی جولائی میں ٹرپ پر چلا جاؤں گا، پیچھے اکیلی رہ جاؤ گی لہذا تم بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے ان کے ننھیال ایبٹ آباد لے جاؤ.
پڑھناجاری رکھئے…