فہرست
قومی ہیرو ایم ایم عالم صدیقی انتقال کر گئے!
میرے دیس کی فضا بہت سوگوار ہے
اک شاہیں تھا جو آج فلک لوٹ گیا ہے
پاکستان فضائیہ کے سابق ائرکموڈور اور پاکستان کے 1965 کے جنگ کے ہیرو مانے جانے والے ایم ایم عالم پیر 18 مارچ 2013 کی صبح کراچی میں انتقال کر گئے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق ان کی عمر 78 برس تھی۔ وہ پھپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔
انہیں 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران بہادری دکھانے پر ستارۂ جرات سے نوازا گیا تھا۔
محمد محمورعالم کا شمار پاکستان کے مایہ ناز ہیروز میں کیا جاتا ہے .سکواڈرن لیڈر محمد محمودعالم کو یہ عزاز جاصل ہے کے انھوں نے ایک 1965 کی پاک بھارت جنگ میں ایک منٹ میں دشمن کے پانچ طیارے مار گراۓ اور یہ ابھی تک ورلڈ ریکارڈ ہے۔
مجموعی طور پر آپ نے نو طیارے مار گراۓ اور دو کو نقصان پہنچایا ہے۔
بنگالی ہونے کی وجہ سے 71 کی جنگ میں آپ کو ہوآئی جہاز اڑانے کی اجازت نہیں دی گئی،
مگر آپ نے جنگ سے بعد پاکستان میں ہی قیام کیا۔سوویٹ افغان جنگ میں آپ کو مجاہدین کو تربیت دینے اور جنگ میں حصہ لینے کا بھی شرف ہے.
ایم ایم عالم کے ہندوستانی ایرفورس سے معرکے کا آنکھوں دیکھا حال
راوی: ونگ کمانڈر محمد عارف اقبال ریٹائرڈ
1965 کی جنگ شروع ہونے پر میں سرگودھا ایر بیس پر تھا جوکہ انڈین ایر فورس کا مرکزی نشانہ تھا۔میں ایف 104 جہاز میں بیٹھا اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا کہ کب مجھے جہاز اڑانے کا حکم ملے گا۔دشمن کے ایک حملے سے نمٹنے کے لیے میرے ساتھی پرواز کر چکے تھے۔دیادہ دیر نہیں گزری تھی کہ ہمیں معلوم ہو گیا کہ دشمن کا حملہ ناکام ہو گیا ہے اور اس کے 6 میں سے 4 جہاز گرا دیے گئے ہیں۔
جب دوسرے حملے کا معلوم ہوا تو میرے چار ساتھی جوکہ ایف86 جہازوں میں تھے اور مجھے اپنے ایف104 میں پرواز کا حکم ملا۔ہم منٹوں میں ہوا کے دوش پر اپنے "دوستوں کی تواضع” کے لیے روانہ ہو گئے۔سکارڈن لیڈر ایم ایم عالم اپنے ونگ مین کے ساتھ جنوب مشرقی حصہ دیکھ رہے تھے جبکہ فلائٹ لیفتیننٹ بھٹی ان سے مذید مشرق میں تقریباً 15000 فٹ کی بلندی پر تھے۔