فہرست
قسمت کے دھنی کی تعمیر کردہ مسجد البخاری
ملائیشیا کی شمال مغربی ریاست کیداح میں واقع جامع مسجد بخاری کی خوبصورت عمارت اپنے معمار ملک کے معروف تاجر سے منسوب ہے۔ 23 نومبر2001 کو ریاست کے سلطان کے ہاتھوں افتتاحی رسم کی ادائیگی کے بعد مسلمانوں کے لئے اپنے دروازے وا کرنے والی یہ عبادت گاہ البخاری فاؤنڈیشن نے تعمیر کرائی۔ 1999 میں تعمیراتی کام کا آغاز ہوا اور دو برس بعد اس کی تکمیل ہوئی۔ مسجد کا نام فاؤنڈیشن کے بانی اور ان کے نام پر بننے والی مارکیٹ البخاری کی عمارت پر ہی رکھا گیا۔ واضح رہے کہ مسجد کی تعمیر پر مجموعی طور پر 10 کروڑ رنگٹ کے اخراجات آئے جو اس مسجد اور کمپلیکس کے روح رواں سید مختار البخاری نے برداشت کیئے۔ ریاست کے دارالحکومت الورسیتار کے علاقے جالان لینگار سے متصل سوق البخاری ٹریڈ سنٹر ہے جو کیداح کی ایک بڑی مارکیٹ کا روپ دھار چکی ہے۔