فہرست
قادیانی پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے میں کس طرح رکاوٹ بنتے رہے؟ ڈاکٹر عبدالقدیر کے اہم انکشافات
برادرم محمد سرور! السلام علیکم.
امید ہے کہ آپ بخریت ہوں گے. اللہ تعالٰی آپ کو تمام اہل و عیال کو اور تمام پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو تندرست اور خوش و خرم رکھے، حفظ و امان میں رکھے، عمر دراز کرے اور ہر شر سے محفوظ رکھے. آمین.
آج میں آپ کو ان تمام اہم مشکلات کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں جو مجھے کہوٹہ پروجیکٹ کی ابتدا میں پیش آئیں جب ہم نے بھٹو صاحب کی درخواست پر جذبہ حب الوطنی کے تحت سب کچھ چھوڑ کر پاکستان میں رہنا قبول کر لیا تھا. ہمارے لئے یہ نہایت ہی مشکل فیصلہ تھا. میں ایک اعلٰی عہدہ پر ہالینڈ میں کام کر رہا تھا اور میرا مستقبل بہت روشن تھا، مجھے لاتعداد پروفیسر شپ کی پیشکشیں آ رہی تھیں، لیکن میرے یہاں رکتے ہی اٹامک انرجی کمیشن کے چئیرمین نے سازشیں شروع کر دیں اور کوشش کی کہ کسی طرح جلد ازجلد مجھ سے تمام معلومات حاصل کر کے میری چھٹی کروادے. بھٹو صاحب نے نیک نیتی اور حب الوطنی کے جذبہ کے تحت مجھے کمیشن کا ایڈوائزر مقرر کر دیا تھا، منیر نے ہمیں ایف ایٹ کے پسماندہ علاقہ میں ایک چھوٹا سا گھر لے کر دیا، نہ ہی کار دی اور نہ ہی فرنیچر اور چھ ماہ بعد پہلی تنخواہ صرف تین ہزار روپے دی.
پڑھناجاری رکھئے…