فہرست
بچہ ماں کے ہاتھ سے چھین کر فرش پر پٹخ دیا گیا
فلسطینی خاندان پر اسرائیلی پولیس کے ہولناک تشدد کی ویڈیو جاری
ویڈیو ٹیپ میں یہودی پولیس کے ہاتھوں ایک نہتے فلسطینی خاندان پر بہیمانہ تشدد کے ہولناک مناظر دکھائے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہودی پولیس اہلکار سنہ 1948ء کی جنگ کے دوران قبضے میں لیے گئے فلسطینی شہر”یافا” میں ایک خاندان کی خواتین، بچوں اور دیگر افراد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ویڈیو کے ہولناک مناظر سے معلوم ہوتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے فلسطینی خاندان کے تمام افراد، خواتین اور بچوں سب کو ایک کمرے کے کونے میں جمع کر رکھا ہے اور ان پر لاٹھیوں اور لاتوں سے تشدد کر رہے ہیں۔