Site icon Urdu Nama : اردونامہ فورم: اردو خبریں، شاعری، ٹیکنالوجی، کھیل، صحت

فحش سائٹس سائبر مجرموں کی شکارگاہ

ایک تحقیق کے مطابق فحش ویب سائٹس پر جانے والے افراد کے سائبر مجرموں کا شکار بننے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

اس تحقیق کے لیے محققین نے خود کچھ فحش ویب سائٹس تخلیق کیں اور پھر ان پر آنے والے افراد کا جائزہ لیا۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ بہت سی فحش ویب سائٹس پر یا تو ’میلیشیئس‘ پروگرام موجود ہوتے ہیں یا پھر وہاں آنے والے افراد کی جیب مختلف طریقوں سے خالی کروائی جاتی ہے۔
فحش ویب سائٹس کی آن لائن مقابلہ بازی نے اسے جدید طریقے استعمال کرنے والے سائبر مجرموں کے لیے بہترین شکار گاہ بنا دیا ہے۔ اس تحقیقی ٹیم کے سربراہ اور کمپیوٹر سکیورٹی کے ماہر ڈاکٹر گلبرٹ وانڈریسک کے مطابق ’انہوں نے ایک ایسا نظام تشکیل دے دیا ہے جسے بڑے پیمانے پر سائبر جرائم کے لیے استعمال کرنا آسان ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق اس عام خیال کو جانچنے کے لیے شروع کی گئی کہ فیش ویب سائٹس پر جانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق پہلے اس صنعت کے منافع اور اقتصادیات پر تو تحقیق کی جا چکی ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ اس سے جڑے خطرات پر بات کی گئی ہے۔تحقیقاتی اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں بنائی جانے والی تمام ویب سائٹس کا بارہ فیصد فحش ویب سائٹس پر مشتمل ہے۔ پڑھنا جاری رکھیں۔۔۔

Exit mobile version