فہرست
شیطان کی سوانح عُمری
انسانوں کی ایک محفل میں گناہوں کا ذکر چھڑ گیا ایک بولا اگر دنیا میں شیطان کا وجود نہ ہوتا تو کوئی شخص گناہ نہ کرتا، دوسرے نے کہا شیطان کو کیوں بدنام کرتے ہو گناہ خود انسان کرتا ہے اور شیطان کا اس میں کیا قصور؟
بات کہیں سے کہیں پہنچی سوال اٹھا یہ شیطان ہے کیا بلا.
کسی نے کہا فرشتہ تھا، کسی نے کہا جن تھا کوئی بولا فرشتوں کا استاد ہے، آدم کو جنت سے نکلوادیا اور اب دنیا میں لوگوں سے گناہ کروا رہا ہے، یقین کے ساتھ شیطان کے متعلق کوئی کچھ نہ بتا سکا.
دوستوں میں ایک بولا یارو دنیا میں ہزاروں انسانوں ے اپنی سوانح عمریاں شائع کی ہیں، فرشتوں کی دنیا میں کسی کو یہ جرات نہ ہوئی. کم سے کم یہ معلوم تو ہوتا یہ لوگ کون ہیں اور یہ جو ان کا استاد مشہور ہے آخر کیا ایسی بپتا پڑی کہ بیچارہ اتنا بدنام ہو رہا ہے، معلوم ہوتا ہے کہ فرشتوں کی دنیا اپنے اعمال نامے انسانوں کے سامنے بھیجھتے شرماتی ہے ضرور کوئی نہ کوئی خامی ہو گی.