شوگر کے مریض ڈائٹنگ کیسے کریں
وزن کم کرنے کے لئے شوگر کے مریضوں کو سب سے اہم چیز یعنی کاربوہیڈریٹس کے استعمال میں اعتدال رکھنا ضروری ہے۔ کیونکہ کاربوہائیڈریٹس گلوکوز کی سطح پر اثرانداز ہوتا ہے۔ اسی طرح پھلوں کے استعمال میں بھی خاص خیال رکھیں ایسے پھلوں کا استعمال کریں جس میں قدرتی شکر موجود ہو دن میں کم ازکم تین پھل ضرور استعمال کریں، کیونکہ ان میں قابلِ تحلیل قدرتی ریشے فائبر، انٹی اوکسی ڈینٹ اور وٹامن سی شامل ہوتے ہیں جو جسم میں باآسانی ہضم ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
چکنائی، تیل اور نمک میں اعتدال رکھیں۔
شوگر کے مریضوں کو چکنائی اور نمک کے استعمال میں خاص خیال رکھنا چاہئے، ایسے کھانے استعمال کریں جنہیں ابال کر، بھاپ میں یا پھر بیک کرکے تیار کیا گیا ہو، مضرِ صحت چکنائی کے بجائے صحتمند چکنائی کا استعمال کریں، جیسے کہ Omega-3Fats, قدرتی چکنائی میں مونگ پھلی خشک میوہ جات، زیتون اور سمندری غذائیں بھی شامل ہیں لیکن ان تمام غذاؤں کے استعمال میں بھی اعتدال کا رویہ اپنایا جائے۔