فہرست
میں خود کو ڈسنے لگا ہوں کہانی گر حمزہ
میں خود کو پھر سے یہاں مار کر بناتا ہوں عکس
نام شاعر:امیر حمزہ سلفی
تخلص :امیر حمزہ
تاریخ پیدائش : 30 ستمبر 1996
جائے پیدائش: آبائی گاؤں مصطفی آباد (اسلام آباد)
تعلیم : علوم اسلامیہ مساوی (ایم اے اسلامیات)
شعری مجموعہ: ابھی تک آپ کا کوئی شعری مجموعہ نہیں ہے
امیر حمزہ سلفی صاحب سے میرا رابطہ اردونامہ کے فیس بک صفحہ سے ہوا، ان کے اشعار پڑھے تو تجسس پیدا ہوا کہ اس شعر کے خالق کے بارے میں مزید کچھ جاننا چاہئے۔ لیکن حلقہ احباب میں سے کوئی ان سے واقف نہیں تھا، پھر ان سے بذریعہ انٹرنیٹ رابطہ ہوا تو ان سے تعارف کی درخواست کی جو انہوں نے کمال مہربانی سے روانہ کر دیا جو اردونامہ کے قارئین کے لئے شائع کیا جا رہا ہے۔ آپ کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں آپ کو ادب سرائے انٹر نیشنل اور سوشو آن کی جانب سے اعزازی سند برائے ادبی و تعلیمی خدمات، وقار سخن کی طرف سے "Certificate Of Contribution” سے نوازا گیا،آپ کی دلچسپی نظم و غزل دونوں میں, لیکن غزل کی طرف رجحان زیادہ ہے۔
پڑھناجاری رکھئے۔۔۔