فہرست
سعودی عرب میں سی آئی اے کے خفیہ ڈرون بیس کا انکشاف !!
سعودی عرب میں سی آئی اے کا خفیہ ڈرون بیس ہے جہاں سےیمن پر ڈرون حملے کیئے جارہے ہیں ۔ القاعدہ کے خلاف مہم میں یمن پر امریکی ڈرون سعودی عرب میں ایک امریکی ایئر بیس سے اڑ رہے ہیں ۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ بیس دوسال قبل قائم کیا گیا تھا۔۔اس بیس سے ڈرون حملہ یمن میں کیئے جارہے ہیں جن میں امریکی نژاد القاعدہ کے رہنما المالکی کونشانہ بنایا گیا تھا۔۔۔سعودی عرب میں ڈرون بیس کی خبر پر امریکی اخبارات میں بھی خبر پہلے کس کے پاس کی بحث شروع ہوگئی ہے۔
نیویارک ٹائمز نے سعودی عرب میں ڈرون بیس کی خبر شایع کی تو واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ اس کے پاس یہ خبر ایک سال سے تھی لیکن معاملات کی حساسیت کی وجہ سے اس خبر کو چھپایا گیا۔