ریمنڈ سی آئی اے کا اہلکار ہے

ریمنڈ سی آئی اے کا اہلکار ہے امریکی حکام کی تصدیق

Raymond Davios is working for CIAامریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ لاہور میں دو پاکستانیوں کے قتل میں گرفتار امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے لیے کام کر رہا تھا۔

لاہور کی سینٹرل جیل میں قید امریکی شہری کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے دفاع میں دونوں پاکستانیوں کو ہلاک کیا۔ اوباما انتظامیہ نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ڈیوس امریکی سفارتکار ہیں اور انہیں ویانا کنوینشن کے تحت پاکستان کے عدالتی نظام سے استثنی حاصل ہے۔

واشنٹگن میں بی بی سی کے نامہ نگار اسٹیو کنگسٹن کے مطابق امریکی حکام اب کہتے ہیں کہ ریمنڈ ڈیوس لاہور کی ایک خفیہ جگہ سے امریکی سی آئی اے کے لیے کام کر رہے تھے اور 27 جنوری کو جب قرطبہ چوک پر انہوں نے گولیاں مار کر دو پاکستانیوں کو ہلاک کیا، اس وقت وہ بنیادی طور پر علاقے کی نگرانی کے کام پر نکلے ہوئے تھے البتہ یہ ضرور تھا کہ انہوں نے اپنی حرکات و سکنات کو خفیہ رکھا ہوا تھا۔ ریمنڈ ڈیوس نے پاکستانی تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ انہوں نے گولی اس لیے چلائی کہ موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد انہیں لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ریمنڈ ڈیوس امریکی فوج کی خصوصی فورسز کے سابقہ اہلکار ہیں اور ان کی رہائی کے لیے امریکہ نے پاکستان پر سخت دباؤ ڈال رکھا ہے۔

پڑھناجاری رکھئے۔۔۔