فہرست
رواں سال کی سب سےحیرت انگیزایجادات
دنیائے ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی نمائش کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ایس ای) کا لاس ویگاس میں اختتام ہوگیا جس میں انتہائی حیرت انگیز ڈیوائسز پیش کی گئیں۔ ڈرونز سے لے کر کنیکٹڈ گاڑیاں، اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی سے روزمرہ کی زندگی کی ہر شے تک وہاں پیش کیے جانے والے آلات حیرت انگیز اور زبردست ہیں جن میں کچھ کی جھلکیاں ہم پہلے ہی پیش کرچکے ہیں اور مزید حیرت انگیز ڈیوائسز کے بارے میں جاننا آپ کے لیے دلچسپی کا باعث ثابت ہوگا۔