فہرست
رمضان المبارک کے ہردن کے لئے وضائف اور ان کے فضائل
رمضان المبارک کا مہینہ اپنے اندر بے شمار فضائل سموئے ہوئے امت محمدیہ کی مغفرت کا ذریعہ بن کر آتا ہے،
رب العالمین کا فرمان ہے : ”رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا ، جو لوگوں کے لیے باعث ہدایت اور حق وباطل میں فرق کرنے والا ہے“ ۔ (البقرة :185)
اسی ماہ مبارک میں جنت کے دروازے کھول دئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کردئے جاتے ہیں ۔ جیسا کہ رسول اکرم صلى الله عليه وسلم کا ارشاد ہے : ”جب رمضان المبارک کی پہلی رات ہوتی ہے تو اسی وقت سے ہی شیطانوں اور سرکش جنات کو زنجیروں میں جکڑ ديا جاتا ہے اور جہنم کے تمام دروازے بند کردئے جاتے ہيں ،ان میں سے کوئی بھی دروازہ کھولا نہيں جاتا اور جنت کے تمام دروازے کھول دئے جاتے ہيں جو پورا مہینہ بند نہيں کئے جاتے ۔ ہر رات ايک پکارنے والا پکارتا ہے :اے نيکی کرنے والے آگے بڑھ اور اے برائی کرنے والے باز آجا۔ اور اﷲ تعالیٰ رمضان المبارک کی ہررات میں لوگوں کو جہنم سے آزاد کرتے ہیں“ ۔ ( ترمذی )
اس ماہ مبارک میں ایمان اور اخلاص ( اﷲ کی رضا اور خوشنودی کےلئے )روزہ رکھنے ، اس ماہ میں عبادات کرنے اور لیلة القدر کی عبادت سے اﷲ تعالیٰ تمام گذشتہ گناہوں کی مغفرت فرمادیتے ہیں ( بخاری )
ذیل میں اردونامہ کے ایک پیارے رکن نے رمضان المبارک کے ہر روزے کے لئے الگ الگ ورد و وضائف اور ان کے فضائل جمع کیئے ہیں جو یقینا اس ماہ میں اللہ تعالٰی کو راضی کرنے کا بہترین ذریعہ بن سکتے ہیں.
پڑھناجاری رکھئے…