فہرست
دفاع پاکستان ریلیوں پر تشویش ہے روکی جائیں امریکہ
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریانولینڈ نے کہا ہے کہ امریکہ آئی ایس آئی سربراہ اور فوج کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے، دوطرفہ تعلقات میں طلاق کا آپشن ہے ہی نہیں، ان کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کو مستحکم جمہوری ملک دیکھنا چاہتا ہے اس لئے مختلف پروگراموں میں سرمایہ کاری جبکہ پاکستانی عوام کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہا ہے، انھوں نے ایران کے جوہری پروگرام کے متعلق کہا کہ اس نے اپنے ری ایکٹر کی خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا تاہم اس کے جوہری پروگرام پر تشویش ہے۔ مانیٹرنگ دیسک کے مطابق وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا ہے کہ اسے پاکستان میں ہونے والی دفاع پاکستان ریلیوں پر تشویش ہے، لشکرطیبہ، جماعت الدعوہ بین الاقوامی طور پر کالعدم تنظیمیں ہیں پاکستان یو این او کی قرارداد پر عمل کرے اور کالعدم تنظیموں کے جلسے روک کر ذمہ داری ادا کرے۔