فہرست
خانہ کعبہ کی تاریخ
تاریخ ابن عساکر اور تاریخ ارزقی سے تفسیر عزیزی نے نقل کیا ہے کہ جب حضرت آدم علیہ السلام بہشت سے زمین پر تشریف لائے تو بارگاہ الہی میں عرض کی کہ خدایا میں یہاں نہ تو ملائکہ کی تسبیح و تہلیل سنتا ہوں اور نہ کوئی عبادت گاہ ہی دیکھتا ہوں جیسے آسمان میں بیت المعمور دیکھتا تھا، جس کے ارد گرد فرشتے طواف کرتے تھے۔ جواب میں ارشاد ہوا کہ جاو ہم جہاں نشان بتائیں وہاں کعبہ بناکر اس کے اردگرد طواف بھی کر لو اور اس کی طرف رخ کرکے نماز بھی ادا کرو۔
حضرت جبرئیل علیہ السلام حضرت آدم علیہ السلام کی رہبری کے لیئے ان کے ساتھ چلے اور انھیں وہاں لائے جہاں سے زمین بنی تھی یعنی جس جگہ پانی پر جھاگ پیدا ہوا تھا۔ اور پھر یہی جھاگ پھیل کر زمین بنی۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے وہاں اپنا پر مار کر ساتویں زمین تک بنیاد ڈال دی جس کو ملائکہ نے پانچ پہاڑوں کے پتھروں سے بھرا۔