حج کرپشن اسکینڈل، سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تنازعہ شروع
سعودی حکام نے پاکستانی وزیرمذہبی امور کے الزامات کی تحقیقات شروع کروا دیں، اسلام آباد کو اپنی ناراضی سے بھی آگاہ کردیا گیا، وزیراعظم کا بیان بھی معاملے کو سلجھا نہیں سکا. راؤ شکیل نے ایک ارب روپے کی کرپشن کا اعتراف کر لیا، ذرائع
حج کرپشن اسکینڈل انتہائی خوفناک شکل اختیار کر گیا ہے، کیونکہ وزیرمذہبی امور کے ریمارکس پر سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے.دوسری جانب وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین کے حج انتظامات کی تعریف کرکے معاملات کو سنبھالنے کی کوشش کی مگر معاملہ ختم نہیں ہو سکا. سعودی حکومت نے ایک طرف وزیرمذہبی امور کے الزامات کی تحقیقات شروع کروا دی ہیں تو دوسری جانب ان کی طرف سے میڈیا میں نازیبا رویہ اختیار کرنے پر پاکستان سے اپنی ناراضی کا بھی اظہار کیا ہے، ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے سفارتی ذرائع سے پاکستان کو اپنے جذبات پہنچاتے ہوئے باور کرایا ہےکہ سعودی حکومت نے جذبہ خیرخواہی کے تحت حکومتِ پاکستان کو ایک خط کے ذریعے صورتحال سے آگاہ کر دیا تھا مگر اس پر ایکشن کی بجائے اصل نقل کی بحث شروع کروا کر سعودی حکومت کے لئے ناپسندیدہ صورتحال پیدا کی گئی.
پڑھناجاری رکھئے…