فہرست
جنوبی کوریا:ایک گھنٹہ بجلی بند رہنے پر وزیر اقتصادیات مستعفی
سیول…جنگ نیوز… جنوبی کوریا کے وزیر اقتصادیات نے ایک گھنٹہ تک بجلی بند رہنے کی وجہ سے اٹھنے والے عوامی احتجاج کی بناء پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جنوبی کوریا کے وزیر اقتصادیات چوئی جونگ کیونگ نے اپنا استعفیٰ کابینہ کے اجلاس کے دوران پیش کیا جس کی صدارت جنوبی کوریا کے صدر کر رہے تھے۔ ان پر 15 ستمبر سے اپنے عہدہ سے سبکدوش ہونے کیلئے اس وقت شدید عوامی و سرکاری دباؤ بڑھا جب ایک بڑا علاقہ بلیک آؤٹ کی لپیٹ میں آ گیا اور 21 لاکھ گھروں میں ایک گھنٹہ تک بجلی نہ آئی۔ بجلی جانے کی وجہ توانائی کے ذخائر میں کمی بتائی گئی جو گرم مرطوب موسم میں بجلی کی کھپت بڑھ جانے کی وجہ سے پیش آئی تاہم اس کے باوجود بجلی کی پیداوار 90 فیصد بحال تھی۔