فہرست
جناح پور کے نقشے برآمد کرنے والے فوجی افسر کو بھی تحفظ ناملا
1992 کے کراچی آپریشن میں شریک کسی سرکاری افسر کو تحفظ نہیں ملا حتٰی کہ اس آپریشن میں ایم کیو ایم کے خلاف چھاپہ مارنے والے رینجرز کے میجر ندیم ڈار، جو ڈیپوٹیشن پر فوج سے رینجر میں آئے تھے، تحفظ دینے سے انکار کیا گیا، میجر ندیم ڈار آج کل ایک یورپی ملک میں پناہ گزین ہیں، ان پر کراچی آپریشن کے بعد کیا بیتی یہ ان کی اپنی زبانی سنئے.
کراچی میرے لئے ہمیشہ خوابوں کا شہر رہا، میرے اپنے رشتہ داروں میں بھی اردو سپیکنگ ہیں. میرے دوستوں میں بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں. جب کراچی میں میری ڈیوٹی لگی، مجھے روشنیوں اور دوستیوں کے شہر میں لگی آگ دیکھ کر بہت دکھ ہوا. مجھے اس آپریشن میں حصہ لینے کے لئے ایک تحریری حکم نامہ دیا گیا تھا. کام شروع کرتے ہی میں نے یہ واضح کر دیا تھا کہ میں کسی کے تحریری حکم کے بغیر نا کسی کو رہا کروں گا اور نہ ہی کسی زبانی حکم پر کسی کو گرفتار کروں گا. میں نے غلام اسحاق خان کے زبانی احکامات ماننے سے انکار کر دیا تھا لہذا میری یہ شہرت ہو گئی تھی.
پڑھناجاری رکھئے…