فہرست
فرنٹ انڈ سے پاسورڈ ری سیٹ کرنا
سب سے پہلے تو اس کا آسان ترین طریقہ ہے اس کھوئے ہوئے پاسورڈ کو فرنٹ انڈ سے حاصل کر لیں، اس کے لئے آپ اپنے لاگ ان صفحہ پر آئیں، وہاں موجود لاگ ان فارم پر موجود Forgot your Password کے لنک کو کلک کر دیں یہاں آپ سے آپ کا ای میل ایڈریس پوچھا جائے گا آپ اپنا ای میل ایڈریس لکھ دیں آپ کو پاسورڈ میل کر دیا جائے گا۔اگر آپ یوزر نیم بھول گئے ہیں تو اس کے لئے Forgot your Password کی بجائے Forgot your username کا لنک کلک کرکے بھی یہی کام کیجئے۔
لیکن بعض اوقات آپ اپنا ای میل غلط لکھ دیتے ہیں یا آپ کا ای میل ایڈریس جو آپ نے لکھا ہے وہ آپ کے پاس اسوقت موجود نہیں ہے یا آپ عتیق بھیا کی طرح لوکل ہوسٹ پر کام کر رہے ہیں تو یہ حربہ کامیاب نہیں ہو گا۔اس کے لئے اب نیچے والے طریقے استعمال کرنا پڑیں گے۔
پڑھناجاری رکھئے۔۔۔