فہرست
جاپان میں سونامی ، 19ہلاک، آئل ریفائنری میں آگ، دو ایٹمی پلانٹ بند
ٹوکیو…جاپان کے شہر ہنشو میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد سونامی طوفان سے تباہی پھیل گئی۔10میٹر بلند لہروں نے شہر کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ زلزلے سے متعدد عمارتیں لرز گئیں اور آئل ریفائنری سمیت کئی میںآ گ لگ گئی جبکہ ساحلی شہر میں دو ایٹمی پاور پلانٹ بھی بندہوگئے۔اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے سے 19افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ زلزلے سے ٹوکیو میں ریلوے کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 8.9 ریکارڈکی گئی جبکہ 10میٹر بلندسونامی کی لہر یں جاپان کے ساحلی شہر سینڈائی سے ٹکرائیں جس سے کئی علاقے زیرآب آگئے