تلور ایک خوبصورت پرندہ ہے ۔ 60 سینٹی میٹر لمبا اور 140 سینٹی میٹر پروں کے پھیلاو کے حامل اس پرندے کے جسم کا اگلہ حصہ براون اور پچھلا حصہ سفید رنگ پر مشتمل ہوتا ہے جس میں گردن سے پشت تک ایک کالے رنگ کی دھاری اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔
یہ پرندہ کینری آئس لینڈ سپین، شمالی افریقہ، ایران اور پاکستان میں وسیع پیمانے پر پایا جاتا ہے۔ ان کے علاوہ اسرائیل، سوڈان، لبنان، سعودی عرب، یمن، عمان، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت، شام، عراق، افغانستان، انڈیا، ترکمانستان، ازبکستان، تاجکستان، کرغستان، کازکستان، روس ، منگولیہ اور چین میں بھی یہ پرندہ پایا جاتا ہے۔