فہرست
ترکی میں زلزلہ: اطلاعات کے مطابق ترکی اور یونان کو آج جمعہ کے روز 7.0 کی شدت سے آنے والے زلزلہ کے جھٹکوں نے لرزا کر رکھ دیا۔ امریکی ادارے جیولاجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکے ترکی کے دارالحکومت اسنتبول اور یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں بھی محسوس کیئے گئے۔
ترکی میں زلزلہ کے ابتدائی مناظر
ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (اے ایف اے ڈی) نے بتایا کہ زلزلے کے مرکز کی شناخت صوبہ ازمیر کے ساحل سے 16 کلومیٹر کی گہرائی پر کی گئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ گہرائی 10 کلومیٹر ہے اور مرکز کا مرکز ترکی کے ساحل سے 33.5 کلومیٹر دور تھا۔ دوسری طرف ترک صدر طیب اردگان نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے ترک عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اردونامہ فورم اپنے قارئین کے لئے مزید تفصیلات اس صفحہ پر پیش کرتا رہے گا۔