تروینی تیرے نام :: زعیم رشید

اردونامہ بلاگ تقریر نویسی سروسز

Urdu Nama Blog Urdu Speech Writing Service on Any Topic

اپنی مرضی کی اردو تقریر – الفاظ جو دل چھو لیں!

کیا آپ کسی خاص موقع کے لیے دلکش اور یادگار تقریر چاہتے ہیں؟
چاہے اسکول کا فنکشن ہو، تقریری مقابلہ، یا کوئی ذاتی ایونٹ – ہم آپ کے لیے لکھتے ہیں ایسی تقریریں جو سامعین کو مسحور کر دیں۔

📚 موضوع کوئی بھی ہو – انداز ہمارا منفرد ہوتا ہے! چاہے اپنے بچوں کے لیے ہو یا آپ کے اپنے لیے – ہم بناتے ہیں الفاظ کو آپ کی آواز۔

💬 اپنی بات کو مؤثر انداز میں پیش کریں – ہم سے رابطہ کریں آج ہی!

اردونامہ بلاگ ویب سائیٹ ڈیزائین سروسز

Urdu Nama Blog Website Designing Service

اپنی ویب سائیٹ کو بنائیں پروفیشنل، دلکش اور موبائل فرینڈلی!

کیا آپ کا بزنس آن لائن نہیں ہے؟ یا موجودہ ویب سائیٹ پرانا لگ رہا ہے؟
ہم لائے ہیں آپ کے لیے ویب سائیٹ ڈیزائن سروسز – جہاں خوبصورتی، رفتار اور یوزر ایکسپیرینس ایک ساتھ ملتے ہیں۔

✅ کسٹم ڈیزائن
✅ موبائل اور SEO فرینڈلی
✅ ای کامرس اور بزنس ویب سائٹس
✅ فوری ڈیلیوری
✅ افورڈیبل پیکجز

🎯 پہلا تاثر ہی سب کچھ ہوتا ہے – اپنے بزنس کو ایک پروفیشنل پہچان دیں۔
📞 آج ہی ہم سے رابطہ کریں اور اپنی ویب سائیٹ کا فری ڈیمو حاصل کریں!

اردونامہ بلاگ پر تازہ ترین

تروینی تیرے نام زعیم رشید

تروینی تیرے نام زعیم رشیدکتاب تروینی تیرے نام معروف نوجوان شاعر زعیم رشید کا تیسرا ادبی پڑاؤ ہے۔ اس سے قبل "ایک صدا کی دوری” اور "غزلیاتِ میر حسن  شخص و شاعر” باذوق قارئین سے دادو دہش کے پھول وصول کر چکی ہیں۔ 128 صفحات پر مشتمل خوبصورت کتاب کو نظمینہ پبلیکشن لاہور نے شائع کیا۔ کتاب کے بیک فلیپ پر ہندوستان کے معروف شاعر گلزار رقم طراز ہیں

"تروینی کا یہ پودا لگا کر اب بڑی تسلی ہوتی ہے۔ یہ پھل پھول رہی ہے اور مجھ سے بھی اچھے باغبان ملے ہیں اسے۔ زعیم رشید کی خوبصورت تروینیاں پڑھ کر بڑی خوشی ہوئی ہے۔ زعیم نے یہ بیل اوپر کی منڈیر تک پہنچا دی۔”

تروینی تیرے نام زعیم رشیدیہ کتاب اس حوالے سے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ تروینی کی صنف میں پاکستان سے چھپنے والی یہ پہلی کتاب ہے۔ زعیم رشید بنیادی طور پر نظم کے شاعر ہیں ان کی نظموں کا انگریزی زبان میں ترجمہ ہو کر انگلستان سے چھپ چکا ہے جو قارئین ادب کے لئے خاصے کی چیز ہے۔ لندن سے تعلیم یافتہ نوجوان زعیم رشید بنیادی طور پر صحافی ہیں۔ اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان میں بھی لکھتے ہیں

ان کی حالیہ کتاب سے اردونامہ کے قارئین کے لئے انتخاب

تم اک ایسی صورت ہو

جس کا نام لبوں سے پہلے

آنکھوں میں آ جاتا ہے

 ++++++++

پہلے پہل تو شہر کی جانب دوڑ کے جایا کرتی تھی

جانے کیسا چندرا ظلم کمایا رنڈوے شہروں نے

گاؤں کی بیوہ پگڈنڈی بھی شہر کے نام سے ڈرتی ہے

++++++++

جدائی آخری بوسہ نہیں تھی

ابھی تو آنکھ بھر دیکھا نہیں تھا

مگر اتنے میں گاڑی جا چکی تھی

 

یہ بھی ضرور پڑھیں:  فردوس ابلیس از عنایت اللہ التمش مکمل ناول

Facebook
Twitter
LinkedIn

اس موضوع سے متعلقہ موضوعات پر پوسٹس