فہرست
تاریخ آرائیاں!!
ارائیوں کے اولین جد امجد کون تھے؟ مختلف زمانوں میں ان کی نسل کس پیمانے پر اور کن حالات میں پھلی پھولی؟ اس قسم کے کئی سوالات اہلِ فکر ارائیوں کے ذہن میں اکثر پیدا ہوتے رہے ہیں. پھر ارائیوں نے گزشتہ کئی صدیوں میں برصغیر پاک و ہند کے ہر شعبہ حیات میں وقتا فوقتا ایسے کارنامے سرانجام دیئے اور ملک و ملت کے وقار میں اضافہ کیا. ارائیں قبیلے کی تاریخ پر کوئی معتبر کتاب موجود نہیں. مولانا اکبرشاہ خان نجیب آبادی نے اپنے مورخانہ انداز میں کچھ نشاندہی کی لیکن اسے مکمل تاریخ نہیں کہا جا سکتا.
گزشتہ نصف صدی کے دوران میں "سلیم التواریخ” اور "آل ذورعین” سامنے آئیں لیکن زیرنظر کتاب "تاریخ ارائیاں” کافی حد تک تاریخ کے تقاضے پورے کرتی ہے. مصنف نے اسے بڑے خلوص اور محنت کے ساتھ مرتب کیا. بہت سے ماخذوں سے اہم مواد اکٹھا کیا. مختلف ادوار کی معاشرتی حالت بیان کی، جس سے قاری کے علم میں خاصا اضافہ ہو جاتا ہے.
پڑھناجاری رکھئے…