فہرست
بی ٹی فصلیں: ملکی ضرورت یا بوجھ
جنیاتی طریقے (جینیٹک انجینئرنگ) کے ذریعے تیار کی جانے والی فصلوں کو جی ایم فصلیں کہا جاتا ہے۔ ان فصلوں کی تیاری کے لئے عام سطح پر مطلوبہ جین ایک جاندار سے دوسرے جاندار میں منتقل کردیا جاتا ہے۔ مطلوبہ جین منتقل کرنے کے دو طریقے ہیں۔ پہلے طریقے میں جین گن (آلہ) استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک پودے سے ڈی این اے اپنی تعداد بڑھا لیتا ہے، اس طرح جین منتقل ہو جاتا ہے۔ دوسرے طریقہ میں ایک بیکٹیریم استعمال کیا جاتا ہے جس کی مدد سے پودے میں مطلوبہ جین داخل کر دیا جاتا ہے اور وہ جنیاتی تبدیل شدہ پودا بن جاتا ہے۔
دنیا کے متعدد ممالک نے جی ایم فصلوں کو اپنایا مگر کہیں اس کے نتائج حوصلہ افزاءاور کہیں نقصان دہ برآمد ہوئے۔ 2004ء میں آسٹریلیا، ارجنٹائن، برازیل، بلغاریہ، کینیڈا، چائنہ، کولمبیا، جرمنی، انڈیا، انڈونیشیا، میکسیکو، فلپائن، رومانیہ، انگلینڈ، ساﺅتھ افریقہ، امریکہ، ہنگری، آسٹریا اور یوراگوئے نے بی ٹی فصلوں کو اپنایا مگر آج ان میں سے دیگر بائیو ٹیکنولوجی کے استعمال کو ترک کر چکے ہیں۔ انگلینڈ، فرانس، جرمنی، آسٹریلیا، ہنگری اور بلغاریا جیسے ممالک بی ٹی فصلوں کے استعمال کو ترک کر چکے ہیں۔