فہرست
ایران، پاکستان سمیت کئی ممالک میں زلزلہ کے شدید جھٹکے
آج شام مورخہ 16 اپریل 2013 دوپہر تقریبا تین بجے ایران، پاکستان، اندیا اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے. مختلف ذرائع کے مطابق زلزلہ کا مرکز ایران کے شہر ذہدان کے قریب تھا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 8 نوٹ کی گئی. پاکستان انڈیا میں زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان ابھی تک رپورٹ نہیں ہوا ہے البتہ ایران میں زلزلہ سے شدید نقصان ہوا ہے اور کم ازکم چالیس افراد جان کی بازی ہا گئے ہیں. سینکڑوں مکانات منہدم ہو گئے ہیں متاثرہ علاقوں سے تمام مواصلاتی روابط ختم ہو چکے ہیں. امدادی کاروائیوں کے لئے ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں. پاکستان محکمہ موسمیات کے ڈی جی عارف محمود نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں زلزلے کی شدت ایکٹر اسکیل پر 7.9 ریکارڈ کی گئی۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اب تک زلزلے سے چالیس ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے تاہم حکام کے مطابق اس تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تہران میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق یہ ملک میں گزشتہ چالیس برس میں آنے والا سب سے شدید زلزلہ تھا۔ ایرانی حکام کے مطابق متاثرہ علاقہ صحرائی ہے اور زیادہ تر آباد نہیں اور وہاں کافی فاصلے پر چھوٹے چھوٹے گاؤں ہیں۔ خیال رہے کہ جنوب مشرقی ایران میں رواں ماہ کی دس تاریخ کو بھی ایک زلزلہ آیا تھا جس میں کم از کم 37 افراد ہلاک اور 850 زخمی ہوگئے تھے۔
پڑھناجاری رکھئے…