لوکل ویب سرور بنانے کے لیے آپ کو اپنے کمپیوٹر پر آئی ایس ایس، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل انسٹال کرنا ہو گا۔ ان تینوں کی انسٹالیشن کے بعد آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ کوئی بھی فورم اسکرپٹ، ویب سائٹ یا بلاگ وغیرہ اپنے کمپیوٹر پر ہی انسٹال کر کے اس پر کام کر سکیں۔
تقریباً ہر ویب ڈیویلپر نے اپنے کمپیوٹر پر لوکل سرور بنا رکھا ہوتا ہے کیونکہ سرور پر فائلز اپ لوڈ کرنے سے پہلے وہ اس پر تمام ٹیسٹنگ کرتا ہے اور مکمل مطمئن ہونے کے بعد ہی سرور پر فائلز اپ لوڈ کرتا ہے۔ جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے کہ ہم یہ کام آئی ایس ایس، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کی مدد سے کریں تو آئیے سب سے پہلے آئی ایس ایس کی انسٹالیشن سے کام شروع کرتے ہیں۔
آئی ایس ایس کی انسٹالیشن
آئی آئی ایس یعنی انٹرنیٹ انفارمیشن سروسز مائیکروسافٹ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے لئے دستیاب ویب سرور ہے۔ یہ صرف ونڈوز این ٹی اور اس کے بعد کے تمام آپریٹنگ سسٹمز کے لئے دستیاب ہے۔ یہ کوئی الگ سافٹ ویئر نہیں اور نہ ہی الگ سے دستیاب ہوتا ہے۔ اسے ونڈوز کا حصہ ہی مانا جاتا ہے مگر By Default یہ انسٹال نہیں ہوتا اور اسے خود انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ لیکن ونڈوز کے سرور ایڈیشنز جیسے ونڈوز 2000 سرور وغیرہ میں یہ انسٹالیشن کے دوران ہی انسٹال ہوجاتا ہے۔
پڑھناجاری رکھئے۔۔۔