چین سمیت 15 ممالک کا دنیا کا سب سے بڑا آزاد تجارت کا معاہدہ طے پا گیا

ASEAN Free Trade Agreement Regional Comprehensive Economic Partnership آزاد تجارت کا معاہدہ

چین اور دیگر چودہ ایشین پیسفک ممالک کے درمیان آزاد تجارت کا دنیا کا سب سے بڑا معاہدہ طے پا گیا، تفصیلات کے مطابق جنوب مشرقی ایشین سربراہی کانفرنس کے اختتام پر طے پانے والا یہ معاہدہ آزاد تجارت کا دنیا کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔

ASEAN Free Trade Agreement Regional Comprehensive Economic Partnership آزاد تجارت کا معاہدہ
ASEAN Free Trade Agreement Regional Comprehensive Economic Partnership آزاد تجارت کا معاہدہ

ماہرین کے مطابق چین کا یہ آزاد تجارت کا معاہدہ دنیا کی معاشی منڈیوں پر اپنا تسلط قائم کرنے کی جانب پہلا مضبوط قدم ہے کیونکہ معاہدے میں شریک ممالک دنیا کی جی ڈی پی کا تیس فیصد حصہ ہیں اور اتنے بڑی مارکیٹ میں چین کی آزادانہ تجارت اسے عالمی بازار میں پہلے نمبر پر پہچانے کی طاقت رکھتی ہے۔

اس معاہدے میں چین ، جاپان ، جنوبی کوریا ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ ساتھ جنوب مشرقی ایشین کے 10 دیگر ممالک جن میں ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، لاؤس، کمبوڈیا، میانمار، ملائشیا، سنگاپور، انڈونیشیا اور برونائی شامل ہیں۔ اس معاہدے میں شامل علاقے کو ASEAN Free Trade Area کا نام دیا جاتا ہے۔ اور اسی مناسبت سے اس معاہدے کو ASEAN Free Trade Agreement یا Regional Comprehensive Economic Partnership بھی کہا جاتا ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  دفاع پاکستان ریلیوں پر تشویش ہے روکی جائیں امریکہ

2012 میں تجویز ہونے والا یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں پایا تکمیل تک پہنچا ہے جب دنیا کرونا وائرس کے بعد رونما ہونے والی معاشی بدحالی سے نمپٹنے اور اپنے ممالک کو اس معاشی بحران سے نکالنے کے لئے کوشاں ہے۔ جس کے بارے میں چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ اندھیرے میں امید کی ایک کرن ثابت ہو گا۔

دنیا کا سب سے بڑا آزاد تجارت کا معاہدہ دیگر ایشائی ممالک کے لئے کیا اہمیت رکھتا ہے؟

ASEAN Free Trade Agreement یا Regional Comprehensive Economic Partnership یا آزاد تجارت کے معاہدہ کا مقصد 20 سال کے اندر علاقائی محصولات کو ختم کرنا ہے جس سے انٹلیکچول املاک ، ٹیلی کام ، مالیاتی خدمات ، ای کامرس ، اور دیگر پیشہ ورانہ خدمات پر بھی عارضی اثرات مرتب ہوں گے۔

پہلے ہی بہت سے رکن ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے (ایف ٹی اے) ہیں، لیکن اس میں کچھ حدود ہیں جن کی وجہ سے اس نئے معاہدے کی ضرورت ہمیشہ محسوس کی جاتی رہی ہے۔ البتہ آزاد تجارت کے اس معاہدے کے بارے میں ایشین ٹریڈ سنٹر سے تعلق رکھنے والی ڈیبورا ایلمس نے کہا ، "موجودہ ایف ٹی اے کا استعمال آر سی ای پی کے مقابلے میں بہت پیچیدہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  نام زندہ رکھتے ہیں....!

ہندوستان جو پہلے اس معاہدے کا ایک فریق تھا نے پچھلے سال اس معاہدے سے اس بناٗ پر دستبرداری کر لی کہ محصولات ختم کرنے سے مقامی پیداوار کرنے والوں پر برا اثر پڑے گا۔ البتہ نیا فری ٹریڈ زون، امریکہ، میکسیکو، کینیڈا معاہدہ اور یورپی یونین دونوں کے مقابلے میں ایک بڑا تجارتی پلیٹ فارم مہیا کرے گا جس سے ایشیائی ممالک ان کے مقابلے میں آ جائیں گے۔

اس معاہدے کو چین کے لئے خطے میں تجارتی قوانین کا مسودہ تیار کرنے والے کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیراقتدار برسوں میں امریکی پسپائی کے بعد، جس نے واشنگٹن کو اپنے ایک تجارتی معاہدے، ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ (ٹی پی پی) سے باہر نکالتے ہوئے دیکھا تھا۔ )

امریکی انتخابات میں بین الاقوامی تجارت نے کوئی خاطر خواہ کردار ادا نہیں کیا ہے اور نہ ہی نئے صدر منتخب ہونے والے جو بائیڈن نے تجارتی پالیسیوں کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اعلان کیا ہے۔ ہمیں یہ جاننے کے لئے جنوری 2021 تک انتظار کرنا پڑے گا کہ آیا امریکہ اس خطے میں دوبارہ داخلے پر غور کرے گا یا نہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  Market Levels Analysis in PSX (Pakistan Stock Exchange) to Decide Buying and Selling Levels

یہ معاہدہ جہاں ان ممالک کے لئے تجارت کی دنیا میں ایک اہم سنگ میل ہو گا وہیں دیگر ایشائی ممالک کے لئے بھی تجارتی دنیا میں اپنی مصنوعات پہچانے کے لئے ایک اہم حیثیت اختیار کرتا جائے گا۔

اس بارے میں مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لئے اردونامہ فورم کی ای میل لسٹ میں شمولیت ضرور حاصل فرمائیں۔

68 / 100

Share:

اردونامہ پر تازہ ترین

Artificial Sweeteners
اردونامہ سے انتخاب

The Safety of Artificial Sweeteners: Is Sucralose (Splenda/Sucral) Safe for Daily Use?

Artificial sweeteners, including sucralose, have revolutionized the way we enjoy sweet flavors while managing calorie intake. Sucralose, marketed under the brand name Splenda, is one of the most popular sugar substitutes worldwide. But is sucralose safe for daily use? Let’s delve into its safety profile, uses, and potential risks to provide the ultimate guide for making informed choices.

Read More »
Top 10 Most Romantic Urdu Navils of All Time
اردو افسانہ

Top 10 Most Romantic Urdu Navils of All Time

If you’re a fan of Urdu literature, diving into romantic Urdu navils offers a profound journey into love, sacrifice, and emotional depth. This post explores ten of the most cherished Urdu navils that continue to captivate readers with their powerful storytelling, unique characters, and timeless themes. Below, you’ll find summaries, extensive reader reviews, and download links for these unforgettable Urdu navils.

Read More »
Top 10 Recent Good Urdu Novels
اردو کتب :: Urdu Books

Top 10 Recent Good Urdu Novels

Exploring the world of good Urdu novels brings a rich collection of stories that capture the depth of human emotions, societal conflicts, and timeless themes of love, faith, and resilience. Whether you’re a seasoned reader or just beginning your journey with Urdu literature, these ten good Urdu novels offer fresh narratives that resonate with contemporary readers. Urdu Nama Blog brings each novel here includes a detailed storyline, in-depth reader reviews, and a link for Free Download PDF.

Read More »
اردونامہ سے انتخاب

Mastering Prompt Engineering for ChatGPT and Large Language Models: The Ultimate Guide

The field of prompt engineering has transformed the way we interact with artificial intelligence, especially with powerful large language models (LLMs) like ChatGPT. Whether you’re a professional aiming to improve productivity or an AI enthusiast, mastering prompt engineering is invaluable. In this guide, we’ll explore everything from foundational principles to advanced techniques that can help you harness the true power of AI. A very useful article for Urdu Nama Readers.

Read More »

جملہ حقوق محفوظ © 2024