گو کہ اکثر اوقات اس کا استعمال غلط انداز میں کیا جاتا ہے او رکبھی کبھی تو ایس ایم ایس ناطقہ بند کرنے کے کام بھی آتے ہیں لیکن اس سب کے باوجود اس کے فائدے بھی ہیں ایک طرف تو موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے کوئی بھی خبر کوئی بھی افواہ منٹوں میں پورے ملک میں گھوم جاتی ہے تو دوسری طرف بعض اوقات بہت اچھے خیالات اچھے پیغامات بھی ملتے ہیں۔
ایک اور بات جو نوٹ کی گئی ہے کہ اور کچھ نہیں تو نوجوان نسل میں مذہبی پیغامات کا رجحان بھی پایا جاتا ہے۔
کافی دنوں سے میرے ذہن میں یہ آئیڈیا چل رہا تھا کہ اردونامہ پر ایک ایسا تھریڈ بھی ہونا چاہئے جہاں ہم سب اپنے اپنے موبائل پر موصول ہونے والے وہ پیغامات لکھ سکیں جن کے بارے میں ہمارا دل چاہے کہ دوسروں سے شئیر کرنا چاہئیں ۔بس اسی آئیڈیا کو لے کر میں نے یہ تھریڈ کھول دیا ہے۔
مجھے امید ہے کہ تمام لوگ یہاں اچھے پیغامات شئیر کریں گے۔
پیغامات شئیر کرنے کی کوئی بنیادی شرط نہیں ہے کسی بھی قسم کا پیغام شئیر کیا جا سکتا ہے لیکن صرف یہ خیال رکھا جائے کہ غیر اخلاقی اور کسی کے لئے ناگواری کا باعث بننے والے پیغامات شئیر نہ ہوں۔
حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا
جو شخص دسترخوان سے کھانے کے بعد گرے ہوئے ٹکرے اٹھا کر کھائے گا وہ کبھی تنگ دست نہیں ہو گا اور اس کی اولاد، اولاد کی اولاد کم عقلی سے محفوظ رہتی ہے۔
ریفرنس: آدابِ طعام صفحہ 86 کنزالا عمل جلد 15 صفحہ 111 حدیث نمبر 40810
حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی کچھ عادات:
1۔ چلتے وقت نگاہ نیچی رکھتے۔
2۔ سلام میں ہمیشہ پہل کرتے۔
3۔ مہمان نوازی خود کرتے۔
4۔ نفلی عبادت چھپ کے کرتے۔
5۔ فرض عبادات سب کے سامنے کرتے۔
6۔ بیمار کی مزاج پرسی کرتے۔
7۔ جب کھڑے ہوئے غصہ آتا تو بیٹھ جاتے ہر بیٹھے ہوئے غصہ آتا تو لیٹ جاتے۔
8۔ مسواک کرتے۔
9۔ عشاء سے پہلے کبھی نہ سوتے۔
10۔کبھی کھل کر نہ ہنستے، صرف مسکراتے۔
درود شریف کی کچھ برکات:
1۔ دعا قبول ہوتی ہے۔
2۔ مال و اسباب میں برکت ہوتی ہے۔
3۔ حاجتیں پوری ہوتی ہیں۔
4۔ آفات و بلا سے نجات مل جاتی ہے۔ پڑھنا جاری رکھیں۔۔۔