نڈیا کا مستقل بینڈ بجائے رکهنے والے انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کی زندگی کے بارے میں چند انکشافات فیس بک پر شائع ہوئے جہاں سے کاپی کر کے آپکے سامنے پیشِ خدمت هیں.
دائودابراہیم کے بالی وڈ میں اثرورسوخ کا اندازہ اس واقعہ سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب بالی وڈ لیجنڈ امیتابھ بچن نے اپنی ایک فلم میں دائود ابراہیم کے انداز میں ایک ڈائیلاگ بولا تو اس گستاخی کے نتیجے میں ان کی طلبی ہوئی اور دائود ابراہیم نے انہیں ایک زناٹے دار تھپڑ رسید کیا۔
جرائم کی دنیا کی روایت کے مطابق داود ابراہیم مکمل طور پر پُراسرار ہے ۔ کوئی شخص اس تک رسائی حاصل نہیں کر پاتا۔ اس بارے میں تمام لب خاموش ہیں۔انٹرپول کی 2008ء کی تیار کردہ فہرست کے مطابق اس کا نام 10 سب سے زیادہ مطلوب شخصیات میں چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ فوربز کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے طاقتور ترین اشخاص میں دائودابراہیم کا نمبر 57 ہے۔انڈیا کے سب سے بڑے جاسوسی ادارے سی بی آئی کے مطابق داؤد اپنی شناخت چھپانے کے لیے 13 مختلف ناموں کا استعمال کرتا ہے۔