فہرست
امریکی ہارپ ٹیکنالوجی نے پاکستان میں بارشوں کو طول دیا ؟
برقی مقناطیسی لہروں کا جال بچھا کر موسمیاتی نظام تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ 13 سال قبل امریکی وزیرِ دفاع نے خطرناک نتائج سے خبردار کیا تھا۔
پاکستان میں غیر معمولی بارشوں اور ان کے نتیجے میں رونما ہونے والے سیلاب کے اسباب تلاش کرنے والے لوگوں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو ماحول کو کنٹرول کرنے والی خفیہ امریکی ٹیکنالوجیز پر نظر رکھتے ہیں، امریکی ہارپ ٹیکنالوجی پر حالیہ سیلاب کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، یہ وہ ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے بالائی فضا میں برقی مقناطیسی لہروں کا جال بچھا کر موسم کے لگے بندگے ڈھانچے کو تہس نہس کر دیا جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں موسلادھار بارشیں ہوتی ہیں، سیلاب آتے ہیں اور برفباری بڑھ جاتی ہے، اسی ٹیکنالوگی کو انجینئرڈ زلزلوں اور سمندری طوفانوں کی پشت پر کارفرما بتایا جاتا ہے، انٹرنیٹ پر مختلف ذرائع سے منظرِ عام پر آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بارشوں کے سلسلے کو ہارپ ٹیکنالوجی کے ذریعے طول دیا گیا۔
پڑھنا جاری رکھئے۔۔۔