فہرست
امریکہ نے وکی لیکس کے ذریغےانکشافات خود کرائے
امریکی اعلٰی قیادت کے اس دعوے کے باوجود کہ وکی لیکس کی جانب سے جاری کی جانے والی خفیہ سفارتی دستاویزات کے اجرا سے امریکی قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو جائے گا اور اس کے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات مجروح اور عالمی رہنماؤں کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ جائے گی، ابھی تک کوئی ایسا معاملہ یا نکتہ سامنے نہیں آ سکا ہے کہ جس کی بنیاد پر کہا جا سکے کہ امریکی کی قومی سلامتی سے متعلق کوئی ایک بھی دستاویز ایسی سامنے آئی ہے جس سے افغانستان میں امریکی اسٹریٹیجی کو نقصان پہنچا ہوں، اس کے اسرائیل یا برطانیہ کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوئے ہوں۔ پاکستان سے امریکی سفارت کاروں کو نکالا گیا ہوں، فرانسیسی حکومت نے امریکی سفارت کاروں کے خلاف کاروائی کی ہو یا اقوامِ متحدہ کے سفارت کاروں کی جاسوسی کرنے کی پاداش میں امریکی انٹیلی جنس اور سفارت کاروں کے اقوامِ متحدہ کے حساس شعبوں میں داخلے کو بند کر دیا گیا ہو، لیکن اس کے ساتھ ساتھ دنیا مسلسل اس بات کا مشاہدہ کر رہی ہے کہ “وکی لیکس کاروائی“ سے صرف امتِ مسلمہ کو نقصان پہنچ رہا ہے جس کے حوالے سے سب سے پہلے ایرانی صدر احمدی نژاد کا کہنا ہے کہ وکی لیکس کی کاروائی سے اس بات کا صاف اشارہ ملتا ہے کہ یہ ساری معلومات اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ یوایس اے کے کہنے پر جاری کی گئی ہیں اور اب بھی وکی لیکس کی کاروائیوں کی کمانڈ، درحقیقت امریکی حکام کے ہاتھ میں ہے جبکہ نام ویب سائیٹ کے بانی جولیان آسانگ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
پڑھنا جاری رکھئے۔۔۔