اردو کے چاہنے والوں کے لئے گوگل کی طرف سے بڑی خوشخبری

Gboard Urdu Voice Typing Optionاگر کہا جائے کہ پچھلے دس سال سے گوگل دنیائے انٹرنیٹ پر راج کر رہا ہے اور مسلسل اپنے صارفین کے لئے ایسے فیچرز لے کر آتا ہے جن کی بدولت ایک عام آدمی کی زندگی آسان سے آسان تر ہوتی جا رہی ہے، ویب کی دنیا ہو یا میڈیکل کی، بات ڈرائیونگ کی ہو یا سمارٹ فون چلانے کی ہر جگہ گوگل نے اپنے قدم جما رکھے ہیں اور ایسا کیوں نہ ہو کہ گوگل ہمیشہ اس بات پر ریسرچ کرتا رہتا ہے کہ وہ کیسے اپنے صارفین تک نت نئے فیچرز پہنچا سکیں جو ان کے لئے باعثِ اطمینان بھی ہوں اور قابل استعمال بھی۔

ایسا ہی کچھ ایک بار پھر گوگل لے کر آیا ہے مگر اس بار یہ خوشخبری اردو کے چاہنے والوں‌کے لئے خاص ہے۔ جی ہاں گوگل نے اپنے سمارٹ فون کے لئے دستیاب کیبورڈ (Gboard) کے حالیہ اپڈیٹ میں تقریبا 120 مختلف زبانوں کی اپڈیٹ فراہم کی ہے جن میں اب آپ کو اس زبان میں‌ ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں‌رہی بلکہ گوگل وائس ٹائپنگ کی سروس اس زبان کو آپ کی زبان میں سن کر خودکار طریقہ سے اسے ٹائپ کرتی جائے گی۔ گوگل کا یہ فنکشن (Voice Recognition) ٹیکنالوجی کو استعمال میں‌لاتے ہوئے کام کرتا ہے۔

پڑھناجاری رکھئے۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*