فہرست
اردو لغت اینڈرائیڈ اپلیکشن
اردو لغت جو کہ ایک بہترین آن لائن اردو ڈکشنری کی حیثیت رکھتی ہے نے اپنی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا ہے، اور مجھے آج صبح ہی ان کی ای میل موصول ہوئی ہے جس میں انہوں نے اپنی اینڈرائیڈ اپلیکشن کے بارے میں بتایا ہے اور اس کا تعارف اردونامہ پر شائع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے. ان کی خواہش کے احترام اور اردو کی ترویج میں اس اپلیکشن کے بہترین معاون ہونے کے پیشِ نظر اس اپلیکشن کا تعارف یہاں مختصرطور پر پیش کیا جاتا ہے.
ابتدائی نظر میں اس اپلیکشن کی چیدہ چیدہ خصوصیات جو نظر آئیں وہ حسبِ ذیل ہیں.
وسیع ذخیرہِ
الفاظ ایک لاکھ سے زیادہ الفاظ اور ان کے معنی، اجزا، مترادِفات، مرکبات اور روزمرہ جات