فہرست
اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی مہم
السلام علیکم
دوستو اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور آپ تمام دوستوں کی دعاؤں اور تعاون سے الحمداللہ اردونامہ اردو ادب کے افق پر ایک روشن ستارہ بن کر ابھر چکا ہے. اردونامہ کو اس نہج تک پہنچانے میں آپ سب کی کاوشیں قابلِ شتائش ہیں.
اب ایک بار پھر سے اردونامہ کو آپ تمام دوستوں کے تعاون کی ضرورت ہے. اردونامہ کی ہوسٹنگ فیس جو اب سے تین سال پہلے یعنی 2010 میں آپ جیسے بہت سے دوستوں کے تعاون سے ادا کی گئی تھی اب اس کی دوبارہ ادائیگی کا وقت آن پہنچا ہے اور اگلے ماہ اس کی اگلے تین سال کے لئے ہوسٹنگ فیس ادا کرنا ہو گی.
اس عمل کو سرانجام دینے اور اردونامہ میں زندگی کی لہر برقرار رکھنے کے لئے آپ دوستوں کا تعاون بہت ضروری ہے کیونکہ اس کام کو اردونامہ انتظامیہ اکیلے سرانجام نہیں دے سکتی ہے.
آپ تمام دوستوں سے التماس ہے کہ اردونامہ کی ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی میں حصہ بقدرجثہ شمولیت حاصل کرکے مشکور فرمائیں.
اردونامہ کی ایک سال کی ہوسٹنگ فیس 120 ڈالر ہے اور ہم اسے ہر تین سال بعد اگلے تین سال کے لئے تازہ کرواتے ہیں.
اس طرح اس سال بھی اردونامہ کی ہوسٹنگ فیس 360 ڈالر برائے تین سال ادا کرنا ہو گی.
اردونامہ کے محترم ساتھی محترم شعیب بھیا اردونامہ کی ایک سال کی ہوسٹنگ فیس اکیلے ادا کرنے کا اعلان پہلے ہی کر چکے ہیں یعنی اب ہمیں صرف دو سال کی ہوسٹنگ فیس یعنی 240 ڈالر درکار ہے.
تمام احباب اپنے اپنے ناموں کا اور رقم جو وہ اردونامہ کے لئے دینے کا ارادہ رکھتے ہیں اسی دھاگے میں اعلان فرما دیں تاکہ رقم کی ترسیل کا انتظام کیا جا سکے. رقم جتنی بھی ہو بلا ججھک لکھی جا سکتی ہے اور اس میں کوئی قید نہیں ہے کہ کوئی آدمی کم ازکم اتنی رقم ادا کرے کیونکہ قطرہ قطرہ مل کر ہی دریا بنتا ہے.
رقم کی منتقلی اور اس کا طریقہ کار بعد میں بتا دیا جائے گا. انشااللہ.