فہرست
اہلیان اردونامہ کی طرف سےتمام عالمِ اسلام کو عید الفطر 2017 کی خوشیاں مبارک
عید کے موقع پر اللہ تعالٰی سے خصوصی دعا کیجئے کہ ہمارے گناہوں کا بوجھ ہم پر سے کم فرما دے اور ہم پر اپنی رحمتِ خاص کا سایہفرما دے کہ ہم گناہوں میں اسقدر لتھڑے ہوئے ہیں کہ اب صفائی وہی کرے تو کرے ہم تو اس سے بھی قاصر ہیں۔
دوستو عید کی خوشیاں ضرور منائیے محر ان خوشیوں مین انہیں ہرگز مت بھولیے گا جن کی خوشیاں آپ سے وابسطہ ہیں۔ اپنے اردگرد موجود لوگوں پر نظر رکھئے ہو سکتا ہے کسی کی خالی جھولی آپ کی توجہ کی منتظر ہو۔ اپنی عید کی خوشیاں ان کے نام کر دیجئے جن کی خوشیاں چھن چکی ہیں۔یقین کیجئے عید سے زیادہ خوشی حاصل ہوگی. اللہ پاک سے دعا کیجئے عالمِ اسلام کی خیر ہو پاکستان کی خیر ہو.
مجھے اور تمام عالم اسلام کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے اور خیال کیجئے گا کہیں عید کی خوشیوں مین رمضان المبارک کی عبادات پر پانی مت پھیر دیجئے گا۔