آن لائن بلاگنگ سے پیسے کیسے کماتے ہیں؟

Earn Money Online By Urdu Nama Forum :: آن لائن بلاگنگ سے پیسے کیسے کماتے ہیں؟

How to earn Money by Online Blogging :: آن لائن بلاگنگ سے پیسے کیسے کماتے ہیں؟

آن لائن بلاگنگ سے پیسے کیسے کماتے ہیں؟
آن لائن بلاگنگ سے پیسے کیسے کماتے ہیں؟

اکثر اوقات اردونامہ فورم پر دوستوں کے سوالات موصول ہوتے ہیں جن میں دوست سوال پوچھتے رہتے ہیں کہ آن لائن کمائی کیسے کی جا سکتی ہے یا آن لائن بلاگنگ سے پیسے کیسے کماتے ہیں؟، بہت سارے دوست آن لائن کمائی کرنے کے چکر میں جو ان کے پاس ہوتا ہے وہ بھی گنوا بیٹھتے ہیں اور پھر الزام دیتے ہیں ان لوگوں کو جنہوں نے انہیں آن لائن کمائی کے بارے میں تھوڑا بہت بتایا ہوتا ہے۔
ایسا عموما تب ہوتا ہے جب کوئی دوست نیا نیا انٹرنیٹ کی دنیا میں داخل ہوتا ہے اور آتے ہی آن لائن کمائی کرنے کے چکر میں‌پڑ جاتا ہے بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ وہ انٹرنیٹ بلاگنگ کی طرف آتا ہی اس لئے ہے کہ وہ آن لائن کمائی کر سکے تو غلط نہ ہو گا۔
ذیل کے مضمون میں کوشش کی جائے گی کہ دوستوں کو بتایا جائے کہ آن لائن بلاگنگ سے پیسے کیسے کماتے ہیں اور بلاگنگ کے ذریعے کمائی کے چند طریقوں سے آگاہی دی جائے اگرچہ یہ مکمل احاطہ تو نہیں ہو گا لیکن پھر بھی اس مضمون کو پڑھنے کے بعد آپ لوگ کچھ نہ کچھ اس بارے میں جان ضرور جائیں گے۔
سب سے پہلی بات تو یہ ذہن میں رکھیں کہ جس طرح عام زندگی میں پیسے کمانا آسان نہیں ہے اسی طرح آن لائن پیسے کمانا بھی بالکل آسان نہیں ہے، جو شخص آپ کو یہ سمجھانے کی کوشش کرے کہ آن لائن پیسے کمانا بہت آسان ہے تو سمجھ لیں کہ وہ بالکل جھوٹا ہے اور آپ کی محنت اور پیسہ برباد کروانے کے علاوہ آپ کے اور کسی کام نہیں آ سکتا ہے۔
انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے خواہشمند افراد کی اکثریت کو شروع میں پیسے کمانے کے لئے ایڈ کلک، ایڈ پوسٹنگ اور اسی طرح کے دوسرے طریقوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے اور اگر کسی نے اپنی کوئی چھوٹی موٹی ویب سائیٹ بنا رکھی ہے تو اسے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی ویب سائیٹ پر گوگل ایڈز لگائے اور مختلف طریقوں سے ان ایڈز پر کلک کروائے اور پیسے کمائے۔ یاد رہے ایسے تمام طریقے بالکل غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں اور ان طریقوں سے نہ صرف کوئی دیرپا کمائی نہیں ہو سکتی ہے بلکہ آپ کی ویب سائیٹ پر پابندی بھی لگ سکتی ہے، آئے دن مختلف قسم کی ویب سائیٹس ایسے دعوؤں کے ساتھ منظرِ عام پر آتی رہتی ہیں جن پر صارفین کو رجسٹریشن حاصل کرنے کے بعد کمائی کا جھانسا دیا جاتا ہے بلکہ بعض تو روزانہ چند گھنٹے کام کرنے پر سو ڈالر سے لے کر ہزار ڈالر تک کی آمدن کے وعدے کرتی نظر آتی ہیں، ایسی اکثر ویب سائیٹ پر رجسٹریشن فیس ادا کرنا پڑتی ہے اور پھر وہ اپنے صارفین کو مختلف ٹاسک دیتے ہیں جنہیں پورا کرنے پر کمائی ہوتی ہے یہ ٹاسک ہمیشہ کچھ لنکس کھولنے، کچھ ایڈز پوسٹ کرنے یا کچھ ویب سائیٹس پر کچھ لکھنے کے متعلق ہوتے ہیں، ان ویب سائیٹس کے مالکان کو دہری کمائی ہوتی ہے ایک تو صارفین سے رجسٹریشن فیس کی وصولی اور اس کے بعد یہ ایک پورا نیٹ ورک چلاتے ہیں جو عموما فیک ایڈ پوسٹ یا ایڈ کلک کرواتے ہیں جن سے انہیں تو آمدن ہونے کی توقع ہوتی ہے لیکن چند دن یا چند ہفتے بعد یہ ویب سائیٹس بند ہو جاتی ہیں جس سے صارفین کی نہ صرف اصل کمائی لٹ جاتی ہے بلکہ اگر انہوں نے اس ویب سائیٹ کے ڈیش بورڈ پر چند ڈالر کما بھی لیئے ہوتے ہیں تو ان تک بھی رسائی ختم ہو جاتی ہے۔ اس لئے سب سے پہلی اور بنیادی بات تو یہ ذہن میں رکھیں کہ اس طرح کمائی کا کوئی طریقہ نہیں ہے اور سراسر اپنی محنت اور روپے کی بربادی کا ذریعہ ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  لڑکیوں کے لئے آن لائن جاب :: Online Jobs for Girls پارٹ 01

آن لائن بلاگنگ سے پیسے کیسے کماتے ہیں؟ اس کے چند اصلی طریقے

پڑھناجاری رکھئے آن لائن بلاگنگ سے پیسے کیسے کماتے ہیں۔۔۔

Earn Money Online By Urdu Nama Forum :: آن لائن بلاگنگ سے پیسے کیسے کماتے ہیں؟
Earn Money Online By Urdu Nama Forum :: آن لائن بلاگنگ سے پیسے کیسے کماتے ہیں؟
86 / 100

Share:

اردونامہ پر تازہ ترین

Artificial Sweeteners
اردونامہ سے انتخاب

The Safety of Artificial Sweeteners: Is Sucralose (Splenda/Sucral) Safe for Daily Use?

Artificial sweeteners, including sucralose, have revolutionized the way we enjoy sweet flavors while managing calorie intake. Sucralose, marketed under the brand name Splenda, is one of the most popular sugar substitutes worldwide. But is sucralose safe for daily use? Let’s delve into its safety profile, uses, and potential risks to provide the ultimate guide for making informed choices.

Read More »
Top 10 Most Romantic Urdu Navils of All Time
اردو افسانہ

Top 10 Most Romantic Urdu Navils of All Time

If you’re a fan of Urdu literature, diving into romantic Urdu navils offers a profound journey into love, sacrifice, and emotional depth. This post explores ten of the most cherished Urdu navils that continue to captivate readers with their powerful storytelling, unique characters, and timeless themes. Below, you’ll find summaries, extensive reader reviews, and download links for these unforgettable Urdu navils.

Read More »
Top 10 Recent Good Urdu Novels
اردو کتب :: Urdu Books

Top 10 Recent Good Urdu Novels

Exploring the world of good Urdu novels brings a rich collection of stories that capture the depth of human emotions, societal conflicts, and timeless themes of love, faith, and resilience. Whether you’re a seasoned reader or just beginning your journey with Urdu literature, these ten good Urdu novels offer fresh narratives that resonate with contemporary readers. Urdu Nama Blog brings each novel here includes a detailed storyline, in-depth reader reviews, and a link for Free Download PDF.

Read More »
اردونامہ سے انتخاب

Mastering Prompt Engineering for ChatGPT and Large Language Models: The Ultimate Guide

The field of prompt engineering has transformed the way we interact with artificial intelligence, especially with powerful large language models (LLMs) like ChatGPT. Whether you’re a professional aiming to improve productivity or an AI enthusiast, mastering prompt engineering is invaluable. In this guide, we’ll explore everything from foundational principles to advanced techniques that can help you harness the true power of AI. A very useful article for Urdu Nama Readers.

Read More »

جملہ حقوق محفوظ © 2024