شازل کا بلاگ

اگر تحریک انصاف انتخاب جیت جاتی ہے
ایک فورم پر میری تحریر:

اگر تحریک انصاف الیکشن جیت جاتی ہے جیسا کہ اس کے سربراہ کا دعویٰ ہے تو کیا صورت حال ہو سکتی ہے ایک امکانی صورت حال پیش ہے۔ سب سے پہلے الطاف بھائی مبارک باد پیش کریں گے جواب میں بھائی خان بھی جوابی مبارک باد وصول اور پیش کریں گے۔ خفیہ طور پر جو مبارکیں ملیں گی اس کا ذکر نہیں کیا جاسکتا کیونکہ سیکورٹی رسک ہوسکتی ہیں۔ امریکی سفیر آکر ملیں گی اور یقین دہانیوں کا بیگ اٹھا کر واپس واشنگٹن روانہ ہوجائیں گی۔ ہر طرف پاشا پاشا ہورہا ہوگا۔ عوام میں صورت حال بالکل کراچی جیسی ہوجائے گی۔ کیونکہ بھائی خان نے الطاف بھائی سے ایک ہی سبق سیکھا ہے کہ بدمعاشی کس طرح جمائی جاتی ہے۔ ایک ایک مخالف کو چن چن کر ختم کیا جائے گا۔ گالیوں کا وہ طوفان ہوگا جس کے آگے بڑے بڑوں کی ہوا اکھڑ جائے گی۔

پانچ ماہ بعد ہارون الرشید کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا جائے گا کیونکہ ہرمعاملے میں اس کی زبان قینچی کی طرح چلتی ہے۔ کب کہاں کیا بولنا ہے اس بڈھے انٹلکچوئل کو نہیں معلوم۔

جاوید ہاشمی کا منہ خوشی میں مزید خوبصورت ہوجائے گا اور پھر ایک دن کسی انقلاب میں بہہ جائے گا۔

ہاں قریشی کی البتہ پانچوں گھی میں ہونگی لیکن سرکڑاھی میں آتے آتے رہ جائے گا۔ ایک ان اسے بھی انقلاب کی نذر کردیا جائے گا۔ تھانوں پر حملے ہورہے ہونگے اور شریفوں کے ساتھ ساتھ پولیس والوں کو اپنی عزت پیاری ہوجائے گی حالانکہ سب کو پتا ہے کہ عزت شریف آدمی کی ہوتی ہے۔

لغاریوں اور قصوریوں کا دور دورہ ہوگا۔ اویس لغاری آئی ٹی منسٹری سنبھالیں گے اور انقلاب کا دور دورہ ہوجائے گا۔ دفتروں کا ریکارڈ تلف کرکے کمپیوٹرائز نظام متعارف کرایا جائے گا۔ کراچی عملا ڈان کے حوالے ہوگا اس میں ہمشیہ کی طرح کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ پنجاب نواز شریف سے چھن جائے گا۔

ہر طرف بھائی کی حکومت ہوگی ڈان اور بھائی مل کر کراچی جیسا موحول پیدا کردیں گے

یہ ایسا دور ہوگا جسے مورخ سنہری دور لکھے گا کیونکہ مورخ کو بھی آخر اپی عزت پیاری ہوتی ہے۔

ہیلو میرا نام شازل سمیر ہے
ایک فورم پر میری تحریر:

السلام اعلیکم دوستو

میرا نام شازل سمیر ہے میں خیبر پختونخواہ میں رہتا ہوں ۔ انٹرنیٹ سے پرانی دوستی ہے کبھی مقامی اخبار کے لیے کالم لکھتا تھا اخبار کے بند ہونے پر میں نے بھی کالم لکھنے بند کردیے اب یہ خدا ہی جانتا ہے کہ اخبار میری وجہ سے بندہوا تھا یا کسی مالی مشکل کی وجہ سے۔

بہرحال میری سب سے پہلی انٹری کمپیوٹنگ فورم پر ہوئی تھی اور میری روزانہ کی پوسٹنگ پر ایک دن موڈریٹر بن گیا اس کے بعد ایک اور فورم پر بھی یہی ذمہ داری انجام دی لیکن پھر اردونامہ فورم کے ماجد چوہدری نے مجھے اپنے فورم پر آنے کی دعوت دی اور پھر ہم نے اس تیزی سے سفر کیا کہ وقت گزرنے کا احساس ہی نہ رہا ۔ میں ایک بلاگ بھی رکھتا ہوں جہاں کبھی کبھار دل کی بھڑاس نکال لیتا ہوں۔

میں سیاست پی کے بر اکثر اوقات آتا رہتا تھا لیکن کبھی پوسٹنگ کی ہمت نہ کی شاید ایک دوبار کی ہو۔ میں نے نوٹ کیا کہ یہاں ایک ہی سیاسی جماعت کی اجارہ داری ہے اور وہ آپس ہی میں ایک مخالف سیاسی جماعت کو کوستے رہتے ہیں۔ بدقسمتی سے میں اسی سیاسی جماعت سے کچھ ہمدردی رکھتا ہوں۔

بہت سنا تھا کہ پی ٹی آئی والے بہت گالیاں دیتے ہیں اور دھمکیاں بھی۔ جیسا سنا تھا ویسے ہی پایا۔ بہرحال آپ اتنے ساروں میں میں اکیلا چنا کیا بھاڑ جھونک سکتاہوں اس لیے کچھ نہ کچھ تو کسی اور جماعت کی بھی نمائندگی ہونی ہی چاہئے تھی لیکن میرا خیال ہے کہ سبھی بھاگ جاتے ہونگے عزت کسے پیاری نہیں ہوتی ۔

لیکن آپ لوگوں کی قسمت کہ میں بھاگ جانے والوں میں سےنہیں ہوں۔ ڈٹ جانے والوں میں ہوں۔

امید ہے کہ آپ حسب توفیق میری آؤ بھگت کریں گے آخر کو میں آپ کا کنڑی مین ہوں۔ اسرائیل یا امریکہ سے نہیں آیا ۔ پسند اپنی اپنی ہوتی ہے۔ جماعت کوئی بھی جیتے یا ہارے، ہم سب اسے قبول کریں اور اپنے ملک کی اس طرح خدمت کریں جس طرح کرنے کاحق ہے۔

اگر تحریک انصاف انتخاب ہار جاتی ہے
عمران خان کے سپورٹرز کے فورم پر میری ایک پوسٹ:

اگر تحریک انصاف ماضی کی طرح انتخاب میں وہ کارکردگی دکھاتی ہے جو پہلے بھی دکھاتی رہی ہے یعنی بری طرح پٹ جاتی ہے تو خیال ہے کہ وہ پنچھی واپس اڑنا شروع ہوجائیں گے جو دانے چگنے کےلیے لمحہ پھر کو ٹھہر گئے تھے، ہو سکتا ہے جاوید ہاشمی خود کشی کرلیں یا سیاست پر لعنت بھیج کر بقیہ عمر اللہ اللہ کرتے گزار دیں۔(ویسے اللہ اللہ کرنے میں ہی ان کی بچت ہے) عمران خان اپنے بچے کچے بال نوچ کر نواز شریف بن جائیں اور اس بیٹی کو اپنانے پر غور کریں جسے اس نے کبھی قبول ہی نہیں کیاہے۔(بچی کے البتہ اس بارے میں تحفظات ہوسکتے ہیں) شاہ محمود ، البتہ قریشی بن کر دم کرنے کا کام جاری رکھ سکتے ہیں۔ یا کم ازکم فاروق لغاری تو بن ہی سکتے ہیں۔

رہے وہ ورکر جو گالیاں دینے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے اور ہم وقت “شریفوں” کی عزت اتارنے پر تیار رہتے ہیں وہ ایک ایسا فورم بنا سکتے ہیں جہاں وہ اپنا “غم غلط” کرنے کے لیے اخلاقیات پر سیر حاصل بحث کرسکتے ہیں اور اس کے فوائد پر ڈھیر ساری پوسٹیں لگاسکتے ہیں۔ :p

گوگل گریوٹی
بات اگرچہ کچھ ایسی نہیں کہ ایک عدد پوسٹ ماری جائے لیکن تجربہ اتنا دلچسپ ہے کہ شیئر کئے بنا رہا نہیں جاتا۔

اس لنک پر کلک کریں اور دیکھیں کہ کیا وقوع پزیر ہوتا ہے۔

ہے نا مزے کی ٹپ؟

پانی پہ مکاں
کافی دن انٹرنیٹ سے دور رہنے کے بعد میری واپسی ہوئی ہےامید ہےکہ یہ سلسلہ اب جاری رہے گا۔ دور رہنے کی وجہ تو کوئی نہیں تھی لیکن اب اچانک واپسی میں کئی عوامل کارفرما ہیں۔ابھی کل ہی بات ہے ایک جاننے والے مجھے ایک مسئلے کے سلسلے میں لے گئے ان کے کمپیوٹر میں وائرس تو تھا ہی لیکن وہ اس سے پریشان نہیں تھے کیونکہ یہ کوئی انوکھی بات نہیں رہی ، ہر ایک کو انہی شیطانوں سے واسطہ پڑتا رہتا ہے، بات  اصل میں یہ تھی کہ وہ پورن سائٹس کے بند ہوجانے سے پریشان تھے۔ مجھے انہوں نے کچھ لنکس دیے کہ میں انہیں چیک کروں  واقعی سائٹس دکھائی نہیں دے رہی تھیں۔ مجھے خیال گزرا کہ شاید حکومت نے انہیں بند کردیا ہےلیکن آج اچانک ہی ایس ایم ایس ملا کہ آپ کا خیال غلط تھا لنکس اب کھل رہے ہیں۔

ہماری نوجوان نسل کدھر جانکلی ہے اگر اس مرحلہ پر انہیں روکا نہ گیا تو یہ نشہ ان کی رگ رگ میں سما جائے گا (کچھ حد تک شاید سما بھی چکا ہو)۔انہیں کچھ حد تک آزادی دینا ہوگی لیکن واننگ کے ساتھ ۔ کچھ عرصہ پہلے ہم نے فیس بک کا بائیکاٹ کیا تھا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا کچھ دوستوں کا موقف تھا کہ ہمیں میدان نہیں چھوڑنا چاہئے تھا بلکہ میدان میں رہے کر ان کا مقابلہ کرنا چاہئے اور جزباتی ہوناخود ہمارے لیے ہی خطرناک ہوگا اور اپنا نقصان کریں گے کسی اور کو کیا پڑی ہے کہ وہ ہمارے احتجاج کو اہمیت دے بلکہ دلائل اور متحد ہوکر مقابلہ ان کا مقابلہ  کرنا چاہئے۔

مجھے اب بھی ان لوگوں کے پیغامات ملتے رہتے ہیں جو فیس بک سے ریلٹیڈ ہوتے ہیں ایک عرصہ تک انہیں نظر انداز کرتا رہا بحث کرنے کو دل کرتا رہا لیکن خود پر قابو پانا تھا سو پایا لیکن ایک واقعے نے مجھ پر اپنی گرفت پالی ، وہ واقعہ دہرانا نہیں چاہتا لیکن اس وقت اگر ہم میدان میں رہ کر مقابلہ نہ کرتے تو کوئی کامیاب ہوجاتا اور اب تک شیر ہوچکا ہوتا مگر ہم سب کی کوششوں سے راکھشس پر قابو پایا جاچکا ہے، ایسا ہی ردعمل اگر ہم فیس بک پر دکھاتے تو پتھر پر بوند بوند پانی گرنے سے کچھ نقش ان کے دل پر بھی ابھر چکا ہوتا۔ (جاری ہے)

فرق؟
پاکستان میں امریکہ یا نیٹو کے ہاتھوں کئی لوگوں کی جان جاچکی ہے جن میں اکثریت بےگناہ لوگوں کی تھی لیکن ہماری سپاہ ہمیشہ اس کاالزام حکومت کو دیتی رہی کہ وہ ہمیں اجازت نہیں دیتی ورنہ ہم بھی حملے روک سکتے ہیں۔

یکایک سپاہ غیرت کیوں کھا گئی کہ اس نے تندوتیز بیان جاری کردیے۔ کیا پہلے بھی پاکستانی نہیں‌مرتے رہے نیٹو یا امریکہ کے ہاتھوں۔

کیا اس لیے کہ حملے میں ان کے لوگ مارے گئے ہیں۔

کیا سویلین جانور اور خچر ہیں جو وہ مرتے رہے تو کسی کے کان پر جوں نہیں رینگی اور اب انسان مرے ہیں تو غیرت آنے لگی۔

ووٹ برائے فروخت
آجکل بلاگ ایوارڈ کا بہت چرچاہے ہرایک اپنے بلاگ کے لیے ووٹ مانگتا پھر رہا ہے

ووٹ چاہے قومی اسمبلی کا ہو یا یونین کونسل کا اس کی اپنی اہمیت ہوتی ہے۔

مسئلہ یہ ہے کہ کسی سیاسی نمائندے سے ووٹ کے بدلے ہم گلی یا ٹرانسفارمر کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔لیکن بلاگرز سے بھلا کیا مانگیں وہ تو پہلے ہی بھکاری بنے ہوئے ہیں۔ نہ ان کے پاس اب کچھ ہے اور نہ بعد میں‌کچھ ہوگا، نہ وہ گلی بنوا کر دے سکتے ہیں اور نہ ہی ٹرانسفارمر لگا کردے سکتے ہیں۔

ایک دوست کا کہنا ہے کہ ان سے کچھ مانگ کرتو دیکھیں۔ کیا پتہ آپ کی قسمت کھل جائے۔ کہنا تو ان کا بھی بجا ہے لیکن۔۔۔

اس لیکن کے بعد میری تو بولتی ہی بند ہوجاتی ہے۔

ایک ووٹ کےبدلے شکریہ تو ادا کرسکتےہو۔ چاہے بعد میں کچھ بھی کہہ دینا۔ اب تو آپ بھی مجبور ہو تو کیا خیال ہے؟

لانڈری والے
ان دنوں تبدیلی اور انقلاب کی کافی باتیں‌ہورہی ہیں، لوگ پرانے چہروں سے اکتاگئے ہیں یہ تاثر جان بوجھ کر پھیلایا جارہا ہے، تبدیلی کیسے آئے گی کیا صرف سیاستدان ہی اس تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟ “لانڈری” والوں‌نے تو یہی سوچ ٹھونسنی شروع کردی ہے اور ہم ایک بار پھر دام میں آنے والے ہیں۔دوتین سال نکالنے کے بعد لانڈری والے ایسی ہی سوچ پھیلاتے ہیں اور بالاخر سب کچھ “صاف” ہو جاتا ہے۔

کیا کوئی ایسا سیاستدان ہوگا جو ان لانڈری والوں کو بھی احتساب اور اثاثہ جات کے بارے میں پوچھ گچھ کرے گا؟

شاید

انقلاب تب آئے گا جب ان لانڈریوں کا “صفایا” ہوگا ورنہ پھنے خان کچھ بھی کہتا رہے انقلاب تو آنے سے رہا۔

شدید خواہش
آج عمران الرشید نے ایک کالم لکھا ہے اس کی ابتدائی دولائنیں‌ملاحظہ فرمائیں

“عمران خان کے کارکن گھروں میں بیٹھ رہنے کی بجائے اگربروئے کار آئے تو آئندہ الیکشن میں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت نون لیگ کا کوئی ایک امیدوار بھی لاہور میں شایدآسانی سے سرخرو نہ ہو سکے ۔”

وہ بات جس میں‌اکثر تکرار کرتا ہوں کہ ایجنسیوں نے اپنا کھیل شروع کردیا ہے اور سارے مہرے بادشاہ سمیت ایک ہی جماعت کو روکنا چاہتے ہیں۔ روایت رہی کہ جس کی حکمومت ہوتی ہے اپوزیشن یا مخالفین اسی کے خلاف اپنا زرو بازو یا زور قلم آزماتے ہیں‌لیکن حیرت ہےکہ ناکام حکومت ہوئی ہے اور الزامات کی ذد میں نوازشریف آرہاہے۔ راتوں رات عالیشان دفاتر بنادیے گئے ایک مہم چلائی جارہی ہے۔ اچانک فوج کو کوسنے دینے بند کرکے نوازشریف کے خلاف ایک طوفان بدتمیزی کھڑا کردیا گیاہے۔ پچھلے دنوں عطاالحق قاسمی نے اسی بات کی نشاندہی کی تو گالیوں کا ایک طوفان امڈ آیا تھا عمران یقینا ایک اچھا آدمی ہوگا لیکن اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں‌میں‌کھیل رہا ہے اسٹیبلشمنٹ سے قریب کرنے میں ہارون الرشید نے نہایت ہی اہم کردار ادا کیا ہے اور فی الحال وہی ان کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے ہے۔

اوپر جو لائن کوٹ کی گئی ہے اس کے مطابق اس کی شدید خواہش بن چکی ہے کہ عمران خان نواز شریف کا متبادل بن جائے ایک اخبار نویس کو اس قدر بھی جانبدار نہیں‌ہونا چاہئے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ بہت سے اخبار نویس باقاعدہ مشاہرے پر کام کررہے ہیں۔عمران فی الوقت وزیراعظم نہیں بنے گا جس طرح اس نے سٹہ بازوں‌ کو ببانگ دہل کہا ہے اسی طرح میں‌بھی کہتا ہوں‌کہ یہ اسوقت وزیراعظم نہیں‌بن سکتا۔ہاں‌یہ روڑے ضرور اٹکا سکتا ہے۔اور بن بھی گیا تو اس ملک کی بدقسمتی ہوگی یہ بھی لکھ لیں۔اس کو اپنی ہی عزت پیاری ہے ماضی میں اس بات کی کئی مثالیں‌موجود ہیں جب اسے کپتان بنا دیا جاتا تھا وہ بھی بغیر ملکی یا غیرملکی سطح کی کرکٹ کھیلے بغیر۔ شاید یہ سیاست میں بھی اسی طرع کے میانداد کی تلاش میں ہے جو رضاکارانہ طور پر اسےکے لیے وزارت عظمٰی چھوڑ دے۔ یہ اسی نواز شریف کو آج بدنام کررہا ہے جس نے اس کے ذاتی منصوبے یعنی شوکت خانم کے لیے زمین دی تھی جس کے بل پر آج یہ سیاست کررہاہے۔

کوک
بہت سے دوستوں کا میرے بارے میں خیال ہے کہ میں جذباتی ہوں اور ہوش و خرد سے بے گانا ہوجاتا ہوں۔میرا بھی اپنے بارے میں یہی خیال ہے۔

کئی لوگ رو میں آکر اپنے تئیں خدا کی نگری سے نکل جاتے ہیں جیسا کہ ہم نے حال ہی میں دیکھا کہ ایک صاحب خدا پر باتیں‌کرنے لگے۔ استغفراللہ

میں خیر خدا کی نگری سے تو نہیں‌لیکن بلاگ یا انٹرنیٹ کی دنیا کو تیاگ رہا ہوں۔

اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے یہ مجھے بھی نہیں‌معلوم۔ میں یکسانیت سے جلد اکتا ہوجاتاہوں شاید اسی لیے تبدیلی چاہتا ہوں۔

مجھے معلوم ہے یہ میرے لیے ایک بہت مشکل فیصلہ ہے لیکن میں نے ہمیشہ دل کی بات مانی ہے۔ اگر دماغ کی کچھ مانی ہوتی تو شاید حالات کچھ اور ہوتے۔

کتنے دن میں انٹرنیٹ اور بلاگ سے دور رہوں گا یہ میں نہیں‌جانتا۔ شاید کسی دن ذہنی رو بہکی تو واپس لوٹ آؤں۔

کچھ دوستوں کو میں بہت مس کروں گا شاید وہ بھی۔ لیکن یہ دنیا بڑی بے درد ہے بڑے بڑے زخم بھر جاتے ہیں۔

ایک دن میں خواب آور گولیاں پھانکتے ہوئے خوب رویا تھا دنیا چھوڑنے کا کس کا دل چاہتا ہے۔

آج بھی میرا دل چاہتا ہے خوب روؤں۔