Page 1 of 10

سوال و جواب مقابلہ

Posted: Sun Mar 09, 2014 7:46 pm
by محمد شعیب
اس دھاگے میں مختلف موضوعات (اسلامی، سائنس، تاریخ، کمپیوٹر وغیرہ سے متعلق) سوالات پوچھے جائیں گے اور تمام ممبرز جواب دیں گے. اس سے معلومات میں اضافہ ہو گا.
٭سوال ہر ممبر پوچھ سکتا ہے.
٭جب تک آخری سوال کا جواب نہ دے دیا جائے تب تک نیا سوال نہ پوچھیں.
٭اگر کسی سوال کا جواب کوئی نہ دے سکے تو سائل خود جواب دیگا.
تمام ممبرز سے گذارش ہے اس مقابلے میں حصہ لیں. اور مفید سوالات پوچھیں. اور جوابات بھی دیں..

Re: سوال و جواب مقابلہ

Posted: Sun Mar 09, 2014 7:54 pm
by محمد شعیب
٭سوال

حاتم طائی کے اس بیٹے کا کیا نام ہے جس نے رسول اللہ sw: کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اور صحابی بنے ؟

Re: سوال و جواب مقابلہ

Posted: Mon Mar 10, 2014 1:39 pm
by چاند بابو
نام: عدی۔
کنیت: ابو طریف۔
نسب نامہ: عدی بن حاتم بن عبداللہ بن سعد بن حشرج بن امراؤ القیس بن عدی بن ربیعہ بن جرول بن ثعل بن عمرو بن یغوث بن طے بن ادو بن زید بن کہلاں۔

Re: سوال و جواب مقابلہ

Posted: Mon Mar 10, 2014 2:48 pm
by محمد شعیب
جواب درست ہے..

Re: سوال و جواب مقابلہ

Posted: Mon Mar 10, 2014 2:49 pm
by محمد شعیب
اگلا سوال کون پوچھے گا ؟

Re: سوال و جواب مقابلہ

Posted: Wed Mar 12, 2014 7:19 am
by رضی الدین قاضی
سوال :

معجزہ شق قمر کا واقعہ ہندوستا ن کے کس راجہ نے دیکھا اور اپنا تخت چھوڑ کرحضور اقدس صلی اللہ و علیہ و سلم سے ملنے گیا اور ایمان لے آیا.

اس کا اسلامی نام کیا ہے اور اسے کس ملک میں دفنا یا گیا؟

Re: سوال و جواب مقابلہ

Posted: Wed Mar 12, 2014 8:08 am
by چاند بابو
مدھیہ پردیش کے مالوہ میں ریاست دھار کے راجہ بھوج معجزہٴ شق القمر کے بعد ایمان لے آئے تھے. اور انہوں نے اپنے عہد میں تین مسجدیں ایسی بنوائیں جو آج تک صحیح حالت میں ہیں ،ایک مسجد دھار میں ہے دوسری بھوجپور میں اور تیسری مانڈوہ میں ہے.
اس کے علاوہ ایک اور ہندوستانی راجا کا تذکرہ کرتے ہوئے علامہ مجلسی نے اپنی 110جلدی کتاب کی 51ویں جلد میں باب 19صفحہ 253پر لکھاہے کہ یحیٰ بن منصور نے کہا کہ ہم نے ”صوح“ شہر میں ہندوستانی راجا کو دیکھا جس کا نام سرباتک (کسی ہندی نام کا بگڑا ہوا عربی لفظ)تھا اور وہ مسلمان تھا ،
وہ راجا کہتاتھا کہ رسول االلہ کے دس صحابہ حذیفہ بن یمان، عمرو بن العاص، اسامہ بن زید، ابو موسیٰ اشعری، صہیب رومی اور سفینہ وغیرہ نے مجھے اسلام کی دعوت دی اور میں نے اسلام قبول کرلیا اور نبی کی کتاب( نبی کا خط یا قرآن )کو قبول کرلیا…
ان کا مزار آج بھی سعودی عرب کے جدہ موجود ہے۔ (از تفسیر عثمانی)

Re: سوال و جواب مقابلہ

Posted: Wed Mar 12, 2014 11:08 am
by میاں محمد اشفاق
قرآن پاک کی سورتوں کی کتنی قسمیں ہیں؟

Re: سوال و جواب مقابلہ

Posted: Wed Mar 12, 2014 5:01 pm
by محمد شعیب
چاند بابو wrote:مدھیہ پردیش کے مالوہ میں ریاست دھار کے راجہ بھوج معجزہٴ شق القمر کے بعد ایمان لے آئے تھے. اور انہوں نے اپنے عہد میں تین مسجدیں ایسی بنوائیں جو آج تک صحیح حالت میں ہیں ،ایک مسجد دھار میں ہے دوسری بھوجپور میں اور تیسری مانڈوہ میں ہے.
اس کے علاوہ ایک اور ہندوستانی راجا کا تذکرہ کرتے ہوئے علامہ مجلسی نے اپنی 110جلدی کتاب کی 51ویں جلد میں باب 19صفحہ 253پر لکھاہے کہ یحیٰ بن منصور نے کہا کہ ہم نے ”صوح“ شہر میں ہندوستانی راجا کو دیکھا جس کا نام سرباتک (کسی ہندی نام کا بگڑا ہوا عربی لفظ)تھا اور وہ مسلمان تھا ،
وہ راجا کہتاتھا کہ رسول االلہ کے دس صحابہ حذیفہ بن یمان، عمرو بن العاص، اسامہ بن زید، ابو موسیٰ اشعری، صہیب رومی اور سفینہ وغیرہ نے مجھے اسلام کی دعوت دی اور میں نے اسلام قبول کرلیا اور نبی کی کتاب( نبی کا خط یا قرآن )کو قبول کرلیا…
ان کا مزار آج بھی سعودی عرب کے جدہ موجود ہے۔ (از تفسیر عثمانی)
رضی الدین قاضی wrote:سوال :

معجزہ شق قمر کا واقعہ ہندوستا ن کے کس راجہ نے دیکھا اور اپنا تخت چھوڑ کرحضور اقدس صلی اللہ و علیہ و سلم سے ملنے گیا اور ایمان لے آیا.

اس کا اسلامی نام کیا ہے اور اسے کس ملک میں دفنا یا گیا؟
بہت خوب
یہ میری معلومات میں بالکل نیا اضافہ ہے. میں نے اس بارے میں پہلے کبھی نہیں سنا تھا.
ایسے مفید سوالات علم میں اضافے کا باعث بنیں گے.

Re: سوال و جواب مقابلہ

Posted: Wed Mar 12, 2014 5:05 pm
by محمد شعیب
میاں محمد اشفاق wrote:قرآن پاک کی سورتوں کی کتنی قسمیں ہیں؟
قرآن پاک کی سورتوں کی مختلف اقسام بتائی گئی ہیں، مثلا:

1/ طواسیم: وہ سورتیں جو"طس" یا "طسم" سے شروع ہوتی ہیں-

2/ حوامیم: وہ سورتیں جو "حم" سے شروع ہوتی ہیں-

3/ مسبّحات: وہ سورتین جو "سبّح" یا "یسبّح" سے شروع ہوتی ہیں-

4/ العتاق الاول: یہ 5 سورتیں ہیں: (1) بنی اسرائیل (2) الکھف (3) مریم (4) طہ (5) الانبیاء –

قرآن مجید کی سورتوں کو ایک اور انداز سے 4 حصوں سے تقسیم کیا گیا ہے:

1/ السّبع الطّوال: سورہ قاتح کے بعد والی 7 لمبی سورتوں کو "سبع الطوال" کہتے ہیں-

2/ المئین: وہ سورتیں جن کے آیات (100) یا اس سے زیادہ ہوں ان کو "المئین" کہتے ہیں-

3/ المثانی: وہ سورتیں جن کی تعداد (100) سے کم ہوں ان کو مثانی کہتے ہیں-

"مثانی" کا معنی بار بار دہرائی جانے والی- کہ "طوال" اور "مئین" کی نسبت زیادہ دہرائی جاتی ہیں یا ان میں احکام و قصص کو تکرار سے بیان کیا گیا ہے اس لیے ان کو مثانی کہتے ہیں-

4/ المفصّل: سورۃ ق یا سورۃ الحجرات سے سورۃ الناس تک کا حصہ مفصل کہلاتا ہے اور اس کی مندرجہ ذیل 3 اقسام ہیں-

1/ طوال المفصّل: سورۃ الحجرات یا سورۃ ق سے سورۃ البروج تک-
2/ اوساط المفصّل: سورۃ البروج سے سورۃ البیّنہ تک-
3/ قصار المفصّل: شورت البیّنہ سے سورۃ الناس تک-

اور نزول کے اعتبار سے دو قسمیں ہیں:
مکی
مدنی

Re: سوال و جواب مقابلہ

Posted: Wed Mar 12, 2014 5:26 pm
by محمد شعیب
سوال:
کسی براؤزر کا ایک ٹیب بند کرنے کی شارٹ کٹ کی کیا ہے ؟

Re: سوال و جواب مقابلہ

Posted: Wed Mar 12, 2014 9:00 pm
by میاں محمد اشفاق
محمد شعیب wrote:سوال:
کسی براؤزر کا ایک ٹیب بند کرنے کی شارٹ کٹ کی کیا ہے ؟
ctrl+w

Re: سوال و جواب مقابلہ

Posted: Wed Mar 12, 2014 9:18 pm
by محمد شعیب
جواب درست ہے

Re: سوال و جواب مقابلہ

Posted: Wed Mar 12, 2014 9:25 pm
by محمد شعیب
ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ کس پلئر کا ہے ؟

Re: سوال و جواب مقابلہ

Posted: Wed Mar 12, 2014 10:30 pm
by میاں محمد اشفاق
n;a;n;a n;a;n;a n;a;n;a

Re: سوال و جواب مقابلہ

Posted: Wed Mar 12, 2014 10:52 pm
by چاند بابو
شاہد خان آفریدی کے پاس سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ہے.
ان کا ریکارڈ ون ڈے میچوں‌میں 333 چھکے لگانے کا ہے.
جبکہ دوسرے نمبر پر جے سوریا کا نام ہے جن کے 275 چھکے ہیں.

Re: سوال و جواب مقابلہ

Posted: Thu Mar 13, 2014 7:21 am
by رضی الدین قاضی
سوال:

حضرت جبرئیل علیہ السلام وحی لے کر اکثر کس صحابی کی شکل میں آتے تھے؟

Re: سوال و جواب مقابلہ

Posted: Thu Mar 13, 2014 8:28 am
by چاند بابو
حضرت دہیا قلبی کی شکل میں

Re: سوال و جواب مقابلہ

Posted: Thu Mar 13, 2014 9:56 am
by افتخار
سبحان اللہ

Re: سوال و جواب مقابلہ

Posted: Thu Mar 13, 2014 12:40 pm
by میاں محمد اشفاق
یہ نئی معلومات ہے اس بارے میں کیا کوئی تفصیلاء بتا سکتا ہے