Page 1 of 3

فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Fri Mar 07, 2014 3:05 pm
by zahidartist
:bismillah:; a.a
بھائی جان کیا ہم اپنے کالج فرینڈ کے لیے فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنا سکتے ہیں
یہ لنک بھی چک کریں
[link]http://saraikistanforum.com/[/link]
Image
یہ کسی نے بنایا ہے میرے خیال سے وہ بھی یہ کام کرتا ہے کوئی بھائی اس کے بارے انفارمیشن دے سکتا ہے

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Fri Mar 07, 2014 6:05 pm
by چاند بابو
جی زاہد بھیا بالکل فیس بک جیسی سائیٹ بن سکتی ہے بلکہ ہوبہو فیس بک جیسی سائیٹ بن سکتی ہے.
مگر کسی کام کی نہیں ہوتی ایسی کوئی بھی سائیٹ کیونکہ پہلی بات آپ اسے اتنا مشہور نہیں کر سکتے کہ اس پر اتنی ٹریفک آئے دوسری بات اگر فرض کریں اس پر آپ تھوڑی سی ٹریفک بھی لانے میں کامیاب ہو گئے تو آپ کے پاس اس معیار کی ہوسٹنگ ہی نہیں ہو گی کہ آپ اسے دو ماہ بھی چلا سکیں.

اس جیسی ویب سائیٹ بنانے کے لئے سب سے پہلے آپ کو کچھ عرصے کے لئے ڈیڈیکٹڈ ہوسٹنگ سرور اور بعد میں اگر سائیٹ چل نکلے تو پھر اپنا سرور لگانا بہت ضروری ہے کیونکہ ایسی سائیٹس پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ڈیٹا شئیر ہوتا ہے.

لیکن اگر خیال صرف کالج کے دوستوں کے درمیان رابطے کے لئے سوشل سائیٹ بنانے کا ہے تو پھر یہ آئیڈیا بہترین ہے.

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Fri Mar 07, 2014 7:07 pm
by محمد شعیب
جی ہاں ..
صحیح فرمایا چاند بابو نے.
سوشل نیٹ ورک کی ویب سائٹ بنانا تو آسان ہے لیکن اسے سنبھالنا بہت مشکل. اس کے لئے پوری ٹیم کی ضرورت ہے. سوشل نیٹ ورک کے لئے بہت بڑا سرور اور ایک ماہر ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے. اگر آپ کا سوشل نیٹ ورک چل پڑا تو اس پر بہت زیادہ ڈیٹا شئر ہو گا. اس ڈیٹا کو مانیٹر کرنے کے لئے ایک ٹیم کی ضرورت ہو گی. اور بہت زیادہ ویب سپیس کی بھی.
البتہ اگر محدود یوزرز کے لئے بنانا ہے تو یہ کوئی مشکل کام نہیں. جوملہ، ورڈ پریس وغیرہ کے ایکس ٹنشنز اور سوشل نیٹ ورک کے بہت سے اسکرپٹ آپ کو انٹرنیٹ سے فری میں مل جائیں گے.
اب آپ بتائیں کہ آپ محدود یوزرز کے لئے بنانا چاہتے ہیں یا ہر عام و خاص کے لئے ؟

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Fri Mar 07, 2014 7:34 pm
by zahidartist
:bismillah:; a.a
سب سے پہلے تو میں آپ سب بھائیوں کا بہت شکر گزار ہو کے آپ سب بھائی میری ہر کا م میں فوری مدد کرتے ہے میری اللہ سے دعا ہے کے اللہ آپ سب بھائیوں کو ہر میدان میں ترقی دے
بھائیوں میرا ارادا تو بس کام کو سیکھنے کا ہے اور اس کام کو کالج کے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کا ہے

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Fri Mar 07, 2014 9:01 pm
by محمد شعیب
[link]http://www.scriptcopy.com/facebook-clone-script/[/link]
یہاں بہت سے سکرپٹس ہیں. چیک کر لیں ..

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Sat Mar 08, 2014 4:50 pm
by zahidartist
:bismillah:; a.a
بھائی جان ان میں فیس بک سے مشابہت رکھنے والی سروس کون سی ہے اور کیا یہ فری میں استعمال کی جا سکتی ہے

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Sat Mar 08, 2014 10:35 pm
by محمد شعیب
جی ہاں یہ سب فری میں استعمال ہو سکتے ہیں. اور کچھ تو فیس بک کی ہو بہو کاپی ہیں. لیکن ایک اور مشورہ بھی سن لیں. اگر آپ ورڈ پریس یا جوملہ سی ایم ایس میں سے کسی ایک کے بھی ماسٹر ہیں، تو ان اسکرپٹس کے بجائے ورڈ پریس یا جوملہ کے ایکس ٹنشنز پر کام کریں. وہ زیادہ مستند ہیں.

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Sun Mar 09, 2014 2:24 pm
by zahidartist
:bismillah:; a.a
بھائی جان میں ورڈپریس اور کچھ جوملہ پہ کام کر لیتا ہو لیکن میں جاہتا ہوں کے کوئی ایسا اسکرپٹ مل جائے تو فیس بک ہی کی طرح نظر آئے

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Sun Mar 09, 2014 3:28 pm
by چاند بابو
جی زاہد بھیا اوپر دیئے گئے اسکرپٹس آپ کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں.

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Sun Mar 09, 2014 5:54 pm
by zahidartist
:bismillah:; a.a
اس کا اسکرپٹ کیسے ڈونلوڈ کرنا ہے اور اس کی انسٹالیشن کا طریقہ کیا ہے پلیز گائیڈ می

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Sun Mar 09, 2014 7:21 pm
by محمد شعیب
آج آپ کے لئے ایک کلون تلاش کیا. اسے ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کیا. اور پھر ٹیوٹوریل لکھا. اس میں تقریبا 45 منٹ لگ گئے. اب آپ نے اسے سیکھنا ہے. ورنہ میری محنت ضائع.
ٹیوٹوریل کے لئے یہ پوسٹ دیکھیں
[link]http://urdunama.org/forum/viewtopic.php?f=65&t=9921[/link]
آپ کے جواب کا انتظار رہے گا.

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Sat Mar 29, 2014 12:38 pm
by zahidartist
:bismillah:; a.a
اکثر لوگ کہتے ہیں کے ایسی ویب سائٹ بنا کر دو جس کا ہم خود چلا سکیں یعنی ایڈمن پینل ہمارے پاس ہو میرے پاس بلاگر اور ورڈپریس کی آپشن تو ہے لیکن اس سے ان لوگوں پر اچھا امپریشن نہیں پٹرتا آگے سے یہ جواب ملتا ہے یہ تو کوئی بھی کر سکتا ہے یہ ویب ڈیزائنگ کیسی ہے؟؟؟؟؟
کوئی ایسی سروس بتائیں کہ جس میں سکرپٹ کو انسٹال کرنے سے ایڈمن پینل تو مل جائے مگر کسی کمپنی کا تعارف یا اس کی سروس کو پروموٹ نہ کیا جائے اور نہ ہی کو یوزر یہ پتا لگا سکے کے یہ کام کس سروس میں کیا گیا ہے

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Sat Mar 29, 2014 12:47 pm
by محمد شعیب
کیا آپ نے وہ ٹرائی کیا جو میں نے بتلایا ہے ؟

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Sat Mar 29, 2014 2:05 pm
by zahidartist
:bismillah:; a.a
جی آپ کا بہت شکریہ جتنا آپ نے بتا یا تھا وہ ہو گیا تھا
جزاک اللہ بھائی

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Sat Mar 29, 2014 3:49 pm
by zahidartist
zahidartist wrote::bismillah:; a.a
اکثر لوگ کہتے ہیں کے ایسی ویب سائٹ بنا کر دو جس کا ہم خود چلا سکیں یعنی ایڈمن پینل ہمارے پاس ہو میرے پاس بلاگر اور ورڈپریس کی آپشن تو ہے لیکن اس سے ان لوگوں پر اچھا امپریشن نہیں پٹرتا آگے سے یہ جواب ملتا ہے یہ تو کوئی بھی کر سکتا ہے یہ ویب ڈیزائنگ کیسی ہے؟؟؟؟؟
کوئی ایسی سروس بتائیں کہ جس میں سکرپٹ کو انسٹال کرنے سے ایڈمن پینل تو مل جائے مگر کسی کمپنی کا تعارف یا اس کی سروس کو پروموٹ نہ کیا جائے اور نہ ہی کو یوزر یہ پتا لگا سکے کے یہ کام کس سروس میں کیا گیا ہے
اب اس کے بارے بھی کچھ انفارمیشن مل جائے تو بڑی مہربانی ہو گی آپ بھائیوں کی

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Sat Mar 29, 2014 4:53 pm
by محمد شعیب
اس کے لئے آپ کو پی ایچ پی سیکھنی ہو گی. مکمل پی ایچ پی ایکسپرٹ بننا ہوگا.

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Sat Mar 29, 2014 5:43 pm
by چاند بابو
جی زاہد بھیا دراصل ورڈپریس اور بلاگر وغیرہ بہت بہترین اور آسان ترین سروسز ہیں.
اس کے علاوہ اس سے بھی شاندار ویب سائیٹ بنانے کے لئے جوملہ سافٹ وئیر بہترین ہے مگر ان دونوں سے تھوڑا مشکل اور یکسر مختلف بھی. ویسے شعیب بھیا اس معاملے میں بھی ایکسپرٹ ہیں.
اس سب سے ہٹ کر جیسا کہ شعیب بھیا نے بتایا کہ آپ کو پی ایچ پی کا مکمل علم ہو تو پھر آپ جیسی سائیٹ چاہیں ویسی ہی بن سکتی ہے مگر وہ ٹیوے ٹوٹکوں سے چلنے والی نہیں اس کے لئے مکمل عبور حاصل کرنا ضروری ہے.

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Sun Mar 30, 2014 8:30 am
by zahidartist
:bismillah:; a.a
کیا اس کام کو کرنے کیلئے کوئی اپن سکرپٹ نہیں ہو تا جیسے فیس بک کلون وغیرہ

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Sun Mar 30, 2014 12:26 pm
by محمد شعیب
بھائی اسکرپٹ تو بنتا ہی پی ایچ پی بی بی پر ہے.
اگر آپ پی ایچ پی بی بی کے ماہر نہیں ہیں تو آپ اسکرپٹ کیسے بنائیں گے ؟

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Sun Mar 30, 2014 1:50 pm
by چاند بابو
اور اگر آپ بنے بنائے اسکرپٹ کی بات کر رہے ہیں تو ایسے ہزاروں اسکرپٹ انٹرنیٹ پر موجود ہوں‌گے اور تھوڑی سی تلاش کے بعد مفت مل جائیں گے.