Page 1 of 1

فیس بک پر کسی مشہور شخصیت کی طرف سےجعلی کمنٹ کریں

Posted: Wed Feb 26, 2014 2:36 pm
by میاں محمد اشفاق
آپ نے یقیناً فیس بک پر جعلی مزاحیہ پوسٹس دیکھی ہوں گی۔ اگر آپ چاہیں تو آپ بھی ایسی پوسٹس بہت ہی آسانی سے بنا سکتے ہیں۔ پوسٹ بنانے کے لیے یہ ویب سائٹ وزٹ کریں:
[link]http://thewallmachine.com[/link]
یہاں آپ کو اپنی فیس بک کی آئی ڈی سے لاگ اِن ہونا پڑے گا۔ لاگ اِن ہونے کے بعد ایک نمونے کی پوسٹ آپ کے سامنے موجود ہو گی۔ اسے آپ جیسے چاہیں ایڈٹ کر سکتے ہیں۔ پروفائل پکچر پر کلک کر کے تصویر منتخب کر سکتے ہیں۔ تصویر اپ لوڈ کی جا سکتی ہے، گوگل سے تلاش کر کے منتخب کی جا سکتی یا اپنے فیس بک فرینڈ میں سے جسے چاہیں منتخب کر لیں جس کے نام سے آپ تبصرہ یا پوسٹ لگانا چاہتے ہوں۔
یہ کام مکمل کرنے کے بعد پوسٹ پر کلک کر کے اسے ایڈٹ کر کے کچھ بھی اپنی مرضی سے لکھ لیں۔ پوسٹ پر مارک زکربرگ کی جانب سے پہلا لائیک بھی موجود ہو گا۔ اس نام پر کلک کر کے آپ اپنی مرضی سے جو چاہیں نام ٹائپ کر سکتے ہیں۔ اس طرح یوں محسوس ہو گا جیسے اس بندے نے اس پوسٹ کو لائیک کیا ہے۔
اب نیچے آپ جتنے چاہیں تبصرے بھی شامل کر سکتے ہیں۔ تبصرہ شامل کرنے کے لیے پلس کے بٹن پر کلک کریں اور وہی پوسٹ والا عمل دوبارہ دُہرانا پڑے گا۔ یعنی تصویر منتخب کریں، نام لکھیں اور تبصرہ ٹائپ کر دیں۔ تبصرے شامل کرنے کے بعد ان کی ترتیب بھی بدلی جا سکتی ہے یعنی انھیں اوپر نیچے کیا جا سکتا ہے۔ تمام کارروائی مکمل کرنے کے بعد آپ اسے محفوظ کر کے اپنی وال پر شیئر کر سکتے ہیں۔ تبصرے کے علاوہ فوٹو، فرینڈشپ، ریلیشن شپ، لائیک اور ایونٹ کی پوسٹ بھی بنائی جا سکتی ہے۔

Re: فیس بک پر کسی مشہور شخصیت کی طرف سےجعلی کمنٹ کریں

Posted: Wed Feb 26, 2014 8:41 pm
by چاند بابو
بہت خوب.
اچھی شئیرنگ ہے.
مگر مجھے پتہ ہے اب آپ نے میرا نام استعمال کرتے ہوئے اپنی پوسٹس پر تبصرے دینے ہیں. :P :P :P

Re: فیس بک پر کسی مشہور شخصیت کی طرف سےجعلی کمنٹ کریں

Posted: Wed Feb 26, 2014 9:43 pm
by میاں محمد اشفاق
میں نے مشہور شخصیت کا کہا ہے.......آپ کو تو آپ کی گلی کا بچہ نہیں جانتا....

Re: فیس بک پر کسی مشہور شخصیت کی طرف سےجعلی کمنٹ کریں

Posted: Wed Feb 26, 2014 10:08 pm
by چاند بابو
مشہور شخصیات وہی ہوتی ہیں جنہیں بڑےجانتے ہوں بچے نہیں.
اور اگر میری مشہوری دیکھنی ہے تو گوگل سے پوچھ لو.

Re: فیس بک پر کسی مشہور شخصیت کی طرف سےجعلی کمنٹ کریں

Posted: Wed Feb 26, 2014 10:12 pm
by میاں محمد اشفاق
گوگل کو تو جو پچھلے مہینے میری جوتی گم ہو گئی تھی اس کا بھی نہیں پتہ

Re: فیس بک پر کسی مشہور شخصیت کی طرف سےجعلی کمنٹ کریں

Posted: Thu Feb 27, 2014 6:52 pm
by چاند بابو
ارے یار کہا تو ہے کہ مشہور چیزوں کے بارے میں گوگل جانتا ہے.
اب گوگل تو میاں اشفاق تک کو نہیں جانتا ہے تو اس کی جوتی کو کیا جانے گا. :P :$

Re: فیس بک پر کسی مشہور شخصیت کی طرف سےجعلی کمنٹ کریں

Posted: Thu Feb 27, 2014 9:46 pm
by میاں محمد اشفاق
جناب آپ لکھ کر دیکھیں اتنا تو ہمیں بھی جانتا ہے آپکی وجہ سے جتنا آپ کو ]:) ]:) ]:) ]:)

Re: فیس بک پر کسی مشہور شخصیت کی طرف سےجعلی کمنٹ کریں

Posted: Thu Feb 27, 2014 10:19 pm
by محمد شعیب
چاند بابو wrote:مشہور شخصیات وہی ہوتی ہیں جنہیں بڑےجانتے ہوں بچے نہیں.
اور اگر میری مشہوری دیکھنی ہے تو گوگل سے پوچھ لو.
چاند بابو صحیح کہہ رہے ہیں میاں صاحب
آپ یہ دھاگہ دیکھیں
[link]http://urdunama.org/forum/viewtopic.php?f=56&t=6447[/link]

Re: فیس بک پر کسی مشہور شخصیت کی طرف سےجعلی کمنٹ کریں

Posted: Fri Feb 28, 2014 7:04 pm
by چاند بابو
ارے واہ کیا بات ہے شعیب بھیا کی شعیب بھیا نے تو ہمیں آج سے تین سال پہلے ہی سرٹیفکیٹ دے دیا تھا.

Re: فیس بک پر کسی مشہور شخصیت کی طرف سےجعلی کمنٹ کریں

Posted: Sat Mar 15, 2014 12:04 am
by شاہنواز
بہت خوب جی بہت خوب