Page 1 of 1

ایسے کو تیسا

Posted: Fri Feb 14, 2014 6:14 pm
by میاں محمد اشفاق
رات کے تین بجے مزمل صاحب کے ہاں ٹیلی فون کی گھنٹی بجی اور بجتی ہی چلی گئی۔ آخر کار انہیں ریسیور اٹھنا پڑا دوسری طرف سے ایک غصیلی آواز سنائی دی۔ ”میں آپ کا پڑوسی مہربان علی بول رہا ہوں۔ آپ کا کتا آج شام سے بھونکے جا رہا ہے۔ اس منحوس کی وجہ سے میں آج رات ایک لمحے کے لئے نہیں سو سکا۔ اگر آپ نے اسے چپ نہیں کرایا تو میں آ کر اسے گولی مار دوں گا۔ یہ کہہ کر فون بند ہوگیا
دوسری رات عین اسی وقت مزمل صاحب کے پڑوسی مہربان علی کے گھر میں فون کی گھنٹی بجی اور بجتی ہی چلی گئی وہ بہت ہی گہری نیند سو رہے تھے۔ لیکن آخر کار انہیں ریسیور اٹھانا پڑا۔ دوسری طرف مزمل صاحب خوش گوار لہجے میں بولے۔ ”میں نے یہ بتانے کیلئے فون کیا ہے کہ میرے ہاں کوئی کتا نہیں ہے۔

Re: ایسے کو تیسا

Posted: Fri Feb 14, 2014 6:26 pm
by اضواء
بیچارہ h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a

Re: ایسے کو تیسا

Posted: Sat Feb 15, 2014 9:31 pm
by چاند بابو
v;g zub;ar

Re: ایسے کو تیسا

Posted: Sun Feb 16, 2014 7:03 am
by رضی الدین قاضی
واہ
بہت خوب

Re: ایسے کو تیسا

Posted: Sun Feb 16, 2014 10:41 am
by پپو
v;g